پنج شنبه 08/می/2025

لبنان

لبنان نے اردنی پاسپورٹ ہولڈر فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

لبنانی حکومت نے اردن کی طرف سے جاری کردہ گرین کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل فلسطینیوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

لبنانی ارکان پارلیمان نے فلسطین مخالف اشتعال انگیزی مسترد کردی

لبنان کی پارلیمنٹ کے ارکان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف جاری نسل پرستانہ اشتعال انگیز مسترد کردی ہے۔ ان کا کہناہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے معاملے میں امتیازی سلوک سے لبنانی معاشرہ انتشار کا شکار ہوسکتا ہے۔ حکومت کو فلسطینی پناہ گزینوں کے معاملے کونظرانداز کرنے کے بجائے ان کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔

لبنان میں حماس کے وفد کی ترک سفیر سے ملاقات

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے وفد نے بیروت میں متعین ترک سفیر حقان چاکیل سے ملاقات کی۔

لبنانی حکومت فلسطینی پناہ گزینوں سے کیے وعدے پورے کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے کہا ہےکہ لبنان میں وزیر برائے لیبر کمیل ابو سلیمان کی طرف سےجاری پناہ گزینوں کو غیرملکی اور غیرقانونی لیبر قرار دینےکا قانون نسل پرستانہ اور ناقابل قبول ہے۔ حماس لبنانی حکومت سے اس حوالے سے خصوصی آرڈر جاری کرنے کی منتظرہے جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کو انصاف فراہم کیاجاسکے۔

لبنان میں تمام کیمپوں میں کام پر پابندیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا

تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا کہ لبنان کے تمام کیمپوں میں فلسطینی پناہ گزین احتجاجی کاروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں جب تک وزیر لیبر روزگار پر عائد پابندیاں ختم نہیں کر دیتے۔

لببانی وزیر کے متنازع قانون کے خلاف تحریک میں شدت لائیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے کہا ہے کہ لبنانی وزیر لیبر کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کو ملازمت سے محروم کرنےکے متنازع قانون کے خلاف جدو جہد نہ صرف جاری رکھی جائے گی بلکہ اس میں شدت لائی جائے گی۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ملازمت پرپابندی کا قانون واپس لیاجائے

سابق فلسطینی وزیر وصفی قبہا نے کہا ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ملازمت پرپابندی کا قانون بلا جواز اور ناقابل قبول ہے۔ اسے فورا واپس لیا جائے۔

فلسطینی پناہ گزینوں‌کو متنازع لیبرقانون سے مستثنیٰ قرار دیا جائے

لبنان کےایک سابق وزیر نے وزیر برائے لیبرکی طرف سے لاگو کردہ لیبر قانون پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو اس قانون کے تحت معاشی مشکلات سے دوچار کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہیں متنازع لیبر قانون سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت میں سویڈن میں مظاہرہ

لبنان میں حکومت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کو محنت مزدوری کے حقوق سے محروم کرنے کے نئے نام نہاد قانون کے خلاف پوری دنیا میں‌موجود فلسطینیوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کل ہفتے کو یورپی ملک سویڈن میں بڑی تعداد میں فلسطینی باشندوں‌نے لبنان میں مقیم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔

فلسطینی وفد کی بیروت میں لبنانی وزیر سے ملاقات

فلسطین کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہ نمائوں‌نے کل ہفتے کے روز بیروت میں لبنان کے وزیر سمیر الجسرسے ملاقات کی۔ ملاقات میں لبنانی وزیر لیبرکی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیبرحقوق کےخلاف ایک نیا قانون لانے کے اعلان پرتبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی رہ نمائوں لبنانی وزیر سمیر الجسرپر نہرالبارد پناہ گزین کیمپ میں بجلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔