پنج شنبه 08/می/2025

لبنان

ہمیں فلسطین کے نعرے کی طرف واپس آنا ہوگا: لبنانی صدر

لبنانی صدر عماد میشل عون نے کہا ہے کہ ہم پر حل مسلط کرنے کی کوشش کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں بیداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تاکہ ہم اصل مسئلے یعنی تنازع فلسطین کی طرف پلٹ سکیں۔ورنہ ہم نہیں جانتے کہ ہم کس انجام کو پہنچیں گے؟ وہ انجام جو بھی ہوگا بہت مشکل ہوگا'۔

لبنان :فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سےنئے دور کا آغاز کیا جائے: حماس

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے مندوب احمد عبدالھادی نے لبنان ۔ فلسطین کے نئے تعلقات کے قیام پرزور دیتے ہوئے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک نئے دور کے آغاز پر زور دیا ہے۔

لبنان کی سرحد پر اسرائیل کے جاسوس ڈورن کی پروازیں

اتوار کے روز لبنان کے جنوب میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جارحیت دیکھے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے نئی فضائی خلاف ورزی کے باوجود سرحد پر انتباہی خاموشی واپس لوٹ آئی ہے۔ لبنان کے مقامی سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیل کے ایک ڈرون جاسوس طیارے نے جنوبی لبنان کے اوپر پرواز کی۔ العربیہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرون طیارے کا راستہ نہیں روکا گیا۔

اسرائیل کی لبنان پربمباری ریاستی خود خودمختاری پر حملہ ہے: ایران

ایران نے لبنان پر قابض اسرائیل کی بمباری کو "آزاد ریاست کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔

اسرائیل پرحملےمیں حزب اللہ اور لبنانی قوم کے ساتھ ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے اسرائیلی دشمن کے فوجی اڈے پرراکٹ حملوں کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو مزاحمتی قوتوں کو طاقت سے دبانے کی پالیسی مہنگی پڑے گی۔

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پرتباہ کن حملہ، کئی صہیونی جھنم واصل

لبنان کٓی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی

اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ کشیدگی کے بعد لبنان کی سرحد پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی ہے۔ یہ فوج ایک ایسے وقت میں تعینات کی ہے جب لبنانی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک دوسرے کو سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی ڈرون طیاروں پر لبنان کے جوابی حملے پر حماس کی تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے لبنانی فوج کی جانب سے اسرائیل کے دو ڈرون طیاروں پر جوابی حملے کی مکمل حمایت کی ہے۔

لبنانی فوج کی اسرائیل کے ڈرون طیاروں پر جوابی حملہ

لبنان میں سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لبنانی فوج نے ملک کے جنوبی حصے میں اسرائیل کے دو ڈرون طیارون پر فائرنگ کی ہے۔ یہ فائرنگ سرکاری احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے کی گئی۔

لبنان اپنے دفاع کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حق رکھتا ہے

لبنان کی اعلیٰ دفاعی کونسل نے اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں ڈورن حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کو اپنے دفاع کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا بھرپور حق ہے۔