پنج شنبه 20/مارس/2025

قطر کے ساتھ قطع تعلقات

بیت المقدس کی تنظیموں اور اداروں کا امیرقطر سے مکمل اظہار یکجہتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قبلہ اول کے دفاع اور مقامی فلسطینی آبادی کے حقوق کے لیے کام کرنے والی درجنوں تنظیموں اور سماجی انجمنوں نے قطر کی طرف سے مادی اور معنوی مدد فراہم کیے جانے پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسرائیل کا بیت المقدس میں الجزیرہ کا دفتر بند کرنے پرغور

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم قطرکے مقبول ٹیلی ویژن الجزیرہ کا دفتر بند کرنے پرغور شروع کیا ہے۔

خلیجی بحران پیچیدہ، امیر قطرصحیح سمت بڑھ رہے ہیں:امریکا

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ بعض خلیجی ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ انتہائی پیچیدہ اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خلیجی ممالک کے درمیان بحران حل کرنے میں معاونت کے لیے تیار ہے۔

قطر کومظلوم فلسطینی قوم کی مدد کی سزا کیوں؟

مسئلہ فلسطین اور اس میں موجود مقدسات بلا تفریق پورے عالم اسلام کے لیے یکساں اہمیت اور حساسیت کے حامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم دنیا میں پائے جانے والے نظریاتی اورمسلکی اختلافات کے باوجود فلسطین پوری مسلم دنیا کے دل و دماغ میں ایک ہی جیسا مقام رکھتا ہے۔ مگر لگتا ہے کہ فلسطینیوں کی مظلومیت کی باتیں ماضی کا قصہ ہوئی اور اس میں موجود مقدسات کا دفاع اب عالم اسلام کی ترجیحات میں نہیں رہا ہے۔