جمعه 14/فوریه/2025

قطر کے ساتھ قطع تعلقات

حماس کے دفتر کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا: قطری وزارت خارجہ

ماجد الانصاری

سعودی عرب نے قطر سے متصل اکلوتی گذرگاہ بھی بند کردی

سعودی عرب نے قطر کے ساتھ متصل اپنی واحد دو طرفہ زمینی گذرگاہ ’سلویٰ‘ مکمل طور پر بند کردی۔

امیر قطر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو ملاقات کریں گے

امریکی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر اشلٰک تمیم بن حمد آل ثانی منگل کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ترک صدر کی امیر قطر سے ملاقات، خلیجی بحران پربات چیت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے گذشتہ روز اپنے دورہ قطر کے دوران دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان جاری تنازع کے حل اور دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدرکی شاہ سلمان سے ملاقات، انسداد دہشت گردی پرتبادلہ خیال

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی ہے اور ان سے قطر کے ساتھ خلیجی عرب ممالک کے جاری بحران، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سمیت خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کے مطالبات قابل قبول نہیں:قطر

قطر نے سعودی اتحاد والے عرب ممالک کے مطالبات کو نامناسب اور ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

غزہ میں ہزاروں یتیم بچوں اور مساکین کا قطرکے ساتھ یکجہتی مظاہرہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں یتیم بچوں، غریب و نادار شہریوں اور بیواؤں نے قطر کے معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کے خلاف اور دوحہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان مظاہرہ کیا۔

بحرین میں عدم استحکام پھیلانے کی سازش کا الزام بے بنیاد ہے:قطر

قطر کی حکومت نے خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے منامہ میں عدم استحکام پھیلانے کے الزامات مسترد کردیے ہیں اور کہا ہے کہ دوحہ نے بحرین سمیت کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

اقوام متحدہ: قطر پردہشت گردی کی معاونت سے متعلق رپورٹ مسترد

اقوام متحدہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر پردہشت گردی کی معاونت سے متعلق جاری 59 شخصیات اور 12 تنظیموں کی فہرست مسترد کردی ہے۔

قطر کے معاشی بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں:عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ قطر کا معاشی بائیکاٹ کسی صورت میں قبول نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ خلیجی ریاستوں کی طرف سے قطر پر محاصرہ مسلط کرنے کا کوئی جواز نہیں۔