
عالم اسلام بے خبر: یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاوے اور بے حرمتی
بدھ-5-اکتوبر-2016
عبرانی سال نو کی تقریبات کی آڑ میں یہودی شرپسندوں کے فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوؤں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے مگر عالم اسلام غفلت کی چادر اوڑھے یہودی اشرار کی ریشہ دوانیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے یکسر بے پرواہ ہے۔