
اسرائیلی فوجی افسروں سمیت 103 صہیونی بلوائی قبلہ اول میں داخل
جمعرات-24-جنوری-2019
گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت 103 یہودیوں نے قبلہ اول میں گُھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق بدھ کو 85 سول یہودی آباد کاروں اور دو درجن کے قریب اسرائیلی فوجی افسروں نے مسجد اقصیٰ کے "باب المغاربہ" سے قبلہ اول میں گھس ک مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔