
‘سرنگیں’ قبلہ اول کی بنیادیں کمزور کرنے کا خطرناک صہیونی ہتھکنڈا!
اتوار-7-جولائی-2019
مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سرگرم عالمی صہیونی لابی، صہیونی ریاست اور انتہا پسند یہودی گروپ دن رات اپنے مذموم مقاصد کو آگےبڑھا رہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے لیے صہیونیوں کے ہاتھ میں دیگر حربوںکے ساتھ مسجد کی بنیادوں تلے سرنگیں کھودنے کا ہتھکنڈہ بھی شامل ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے اب تک 15 سرنگیں کھودی جا چکی ہیں۔ سرنگوں کا یہ جال جہاںپرانے بیت المقدس کی تاریخی دیواروں کے لیے خطرناک ہے وہیں مسجد اقصیٰکے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ان سرنگوںکے نتیجے میں مسجد اقصیٰ اور پرانے بیت المقدس کی دیواریں جزوی یا کلی طورپر منہدم ہوسکتی ہیں اور ایسا کسی بھی وقت ممکن ہے۔مسجد اقصیٰ کے جنوب میںواقع سلوان ٹائون میںحال ہی میں یہودیوںنے ایک نئی سرنگ کاافتتاح کیا۔اس سرنگ کے بعد مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار ہوا میں معلق ہوچکی ہے اور اس کے نیچے کوئی سہارا نہیں رہا ہے۔ یہ خلاء کسی بھی وقت دیوار کے انہدام کا موجب بن سکتا ہے۔ کھدائیوں کا یہ سلسلہ نیا نہیں بلکہ برسوں سے جاری ہے اور ان سرنگوں کی کھدائی کا مقصد مسجد اقصیٰ کی بنیادیں