
فلسطینی قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط بنائیں: عکرمہ صبری
ہفتہ-5-جون-2021
فلسطین کے ممتاز عالم دین علامہ الشیخ عکرمہ صبری نے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ ربط اور تعلق قائم رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہری قبلہ اول کو تنہا کرنے کی قابض ریاست اور یہودی انتہا پسندوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں۔