شنبه 10/می/2025

قبلہ اول

’فجرعظیم‘ کے ہزاروں نمازیوں کی قبلہ اول، مسجد ابراہیمی میں حاضری

فلسطین میں مساجد میں نماز فجر میں نمازیوں کی زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کے لیے جاری ‘فجرعظیم‘ مہم کے تحت آج جمعہ کی صبح ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں فجر کی نماز ادا کی۔

یہودیوں کو "فلیگ مارچ” کی اجازت دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: حماس

اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے کہا ہے کہ قابض قیادت کی جانب سے انتہا پسندوں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی اجازت دینا اور انتیس مئی کو نام نہاد فلیگ ریلیوں کا اعلان کرنا سرخ لکیرعبور کرنے اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اسرائیل کو اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

قبلہ اول اور مقدس مقامات کا ہرقیمت پر دفاع کریں گے: مزاحمتی اتحاد

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے منگل کے روز ایک متفقہ بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس میں جاری اسرائیلی ریاستی جرائم پرگہری نظر ہے اور ہم صہیونی ریاست کے جرائم کے مقابلے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

جنگ ختم نہیں ہوئی، قبلہ اول کو یہودیانے کی اجازت نہیں دیں گے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور یہ جاری ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ الاقصیٰ کو یہودیانے یا اس کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہودا گلیک کی قیادت میں دسیوں صہیونی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

’اسرائیل فوج نے فلیگ مارچ میں ناکامی کے بعد قبلہ اول پردھاوے بولے‘

اندرون فلسطین میں قائم اسلامی تحریک ک سرکردہ رہ نما الشیخ کمال الخطیب نے کہ ہے کہ رمضان المبارک کےدوران اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کے پیچھے اسرائیل کا رمضان میں بیت المقدس میں متنازع مارچ منعقد کرنے میں ناکام رہنا تھا۔

اسرائیلی ہتھکنڈے ناکام ہوچکے، قبلہ اول کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نےکہا ہے کہ فلسطینی عوام اور مسجد اقصیٰ میں موجود افراد اس میں ایک نئی حقیقت مسلط کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

دو لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کی ادائی

فلسطین میں آج پیر کے روز عید الفطر پورے جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اہلیاں فلسطین اور دیگر ممالک سے مسلمانوں نے اس دینی فریضے کو پورے جوش و جذبے سے منایا اور اور اسرائیلی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قبلہ اول میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔

ماہ صیام کی 27 ویں شب پر اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد

اردن کے زیرانتظام محکمہ اوقاف کی طرف سے ماہ صیام کی 27 ویں شب پراڑھائی لاکھ فلسطینی نمازیوں نے نماز تراویح اور رات کی عبادت میں شرکت کی۔

یہودی شرپسند کی بھیس بدل کرقبلہ اول میں گھسنے کی کوشش

ہفتے کی شام ایک یہودی آباد کار نے باب مجلس سے اسلامی لباس کے بھیس میں مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔