شنبه 10/می/2025

قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کی بار بار بے حرمتی سے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ جماعت نے ثالثوں کوبتا دیا ہے الاقصیٰ پراسرائیلی خلاف ورزیوں سے خطے میں جنگ کی آگ قابض کی خلاف ورزیوں سے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودیت کو مسلط کرنے کے خلاف انتباہ،تحفظ کا مطالبہ

مسجد اقصیٰ اور اس میں مسلسل رباط کو برقرار رکھنے کے لیے وسیع پیمانے پر اپیلیں شروع کی گئیں۔ قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینیوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے آگے آئیں اور مسجد اقصیٰ کو آباد رکھیں۔

قبلہ اول اور مسجد ابراہیمی میں نماز فجر ادا کرنے فلسطینی امڈ آئے

مختلف فلسطینی گروپوں کی جانب سے جمعہ کی نماز فجر قبلہ اول القدس کی مسجد اقصی اور مغربی کنارے میں مسجد ابراہیمی میں ادا کرنے کی اپیل پر ہزاروں فلسطینیوں نے لبیک کہا اور ان دونوں مقدس مساجد میں امڈ آئے۔

فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج منگل کےروز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودیت کی دراندازی نےمسجد اقصیٰ کے معالم وآثار کوکیسے متاثر کیا؟

سنہ 1967 میں بیت المقدس شہر پرقابض اسرائیلی ریاست کے قبضے کےبعد بابرکت مسجد اقصیٰ کو ایک مذہبی یہودیت کے منصوبے کا سامنا ہے جو ہر ممکن طریقے سے اس کی اسلامی شناخت کو تبدیل کرنے اوراس پر اپنا غاصبانہ کنٹرول بڑھانے کی کوشش کرتا ہے

مسلمان، قبلہ اول میں اپنی موجودگی بڑھائیں: شیخ عکرمہ صبری

اعلیٰ اسلامی کونسل مقبوضہ بیت المقدس کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے مسلمان نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عبادات کی ادائی کے لیے بطور خاص مسجد اقصیٰ کا رخ کریں تاکہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی سازشوں کا دفاع کیا جا سکے۔

مسلم دنیا قبلہ اول کے حوالے سے اپنے بیانیے میں اتفاق پیدا کرے:صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہےکہ ہاشمی سرپرستی "مقبوضہ شہر بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے ایک حفاظتی والو کا درجہ رکھتی ہے۔

انتہا پسند یہودیوں کا قبلہ اول پرتاریخ کی سب سےبڑی دراندازی کا منصوبہ

مسجد اقصیٰ کی جگہ مبینہ "ہیکل" کی تعمیر کے نعرے تلے جمع انتہا پسند یہودی تنظیموں نے اس ماہ کے آخر میں، نام نہاد "عبرانی سال" کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر سب سے بڑے دھاوے کے لیے اپنے حامیوں کو متحرک کرنا شروع کیا۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ سمیت تین فلسطینی گرفتار کرلیے

کل ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو گرفتار کرنے کے بعد رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع المغیر نامی گاؤں سے دو شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیل نے القدس میں "باب الاسباط” قبرستان میں دوبارہ کھدائی شروع کردی

جمعرات کوقابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے "الیوسفیہ" قبرستان میں دوبارہ کھدائی کا کام شروع کیا۔اسے "باب الاسباط" قبرستان بھی کہا جاتا ہے۔