دوشنبه 20/ژانویه/2025

قاتلانہ حملہ

سابق فلسطینی اسیر غباین اور ان کی اہلیہ غزہ میں قاتلانہ اسرائیلی حملےمیں شہید

اسرائیلی بمباری میں فلسطینی خاندان شہید

اسلامی جہاد کا دمشق پراسرائیلی حملے میں اپنے دو رہنماؤں کی شہادت کا اعتراف

اسلامی جہاد

حزب اللہ کے رہ نما علی کرکی پر اسرائیلی فوج کا قاتلانہ حملہ ناکام

حزب اللہ نے پیر کی شام اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جماعت کے سرکردہ رہ نما علی کرکی کو قابض اسرائیلی فوج نے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانےکی ناکام کوشش کی ہے۔ وہ محفوظ ہیں۔

عرب جماعتوں، تنظیموں کی اسماعیل ہنیہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت مذمت

عرب جماعتوں، اداروں اور شخصیات نے تہران پر ایک بزدلانہ صہیونی حملے میں حماس کے رہ نما اسماعیل ھنیہ کے شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، فلسطینی عوام میں شدید غم وغصہ اور سوگل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں صہیونی دشمن کے بزدلانہ حملے میں شہادت کےبعد فلسطین میں بڑے پیمانے پر عوامی غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فلسطین کی تمام جماعتوں نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی شدید الفا میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی ریاست کا گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔

اسرائیلی قابض فوج کے طولکرم میں قاتلانہ حملےمیں 4 فلسطینی نوجوان شہید

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں رات گئے قابض اسرائیلی فوج کے ڈرون کے ذریعے کیے گئے قاتلانہ حملے میں چار نوجوان شہید ہو گئے۔

غزہ: اسرائیلی کے قاتلانہ حملے میں پولیس آپریشنز چیف شہید

اسرائیلی قابض فوج نے پیر کے روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی پولیس آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل فائیق المبحوح کو غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس پر حملے کے دوران شہید کر دیا۔

جنین: جبع بٹالین کے فیلڈ کمانڈر اسرائیلی حملے میں شہید

سابق فلسطینی قیدی اور مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع بٹالین کے فیلڈ کمانڈر مجدی فشافشہ جمعرات کی سہ پہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے جبع میں اسرائیلی قابض فوج کی دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے۔​

الخلیل میونسپل کونسل کےرکن قاتلانہ حملے میں زخمی،شہرمیں افراتفری

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی میونسپل کونسل کے سینیر رکن عبدالکریم فرح اتوار کو اتوار کی شام تحریک فتح کے حمایت یافتہ ایک مسلح گروپ نے گولی مار کر زخمی کردیا اوران کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

حماس کی الخلیل میونسپل کونسل کے رکن پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے الخلیل میونسپل کونسل کے رکن عبدالکریم فرح کے قتل کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قصور واروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کٹہرےمیں لائے۔