دوشنبه 20/ژانویه/2025

فلم

اسرائیلی فلم کے خلاف احتجاج، ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا بائیکاٹ جاری

متعدد صیہونی مخالف فلم سازوں، فنکاروں اور کارکنوں نے 49ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بلس کے پریمیئر کا مختصر طور پر بائیکاٹ کیا۔ یہ بائیکاٹ غزہ میں جاری صہیونی جنگ اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف بہ طور احتجاج کیا گیا۔

"النکبہ” میں فلسطینیوں پر کیا گزری، یورپی فلم "برج” دیکھیے!

"یہ ایک بوڑھا ہے جس کے ہاتھ میں سنہری زنجیر کے ساتھ ایک چابی لٹک رہی ہے۔ وہ یہ زنجیر اور چابی اپنی ننھی منھی پوتی کو دیتا ہے جسے یہ معلوم نہیں کہ اس کا ملک کون سا ہے۔ اس نے آنکھ ایک پناہ گزین کیمپ میں کھولی اور وہ نہیں جانتی کہ یہ چابی کس کی ہے۔ مگر ننھی گڑیا کو اس کا دادا یہ بتاتا ہے کہ یہ چابی اس کی میراث ہے۔ یہ اس گھرکی چاپی ہے جس سے سنہ 1948ء میں صہیونی ریاست کے ناسور کے قیام کے وقت زبردستی لاکھوں دیگر فلسطینیوں کے ساتھ جبرا بے دخل کردیا گیا تھا”

غزہ کے مصیبت زدگان کے حالات پر ترکی میں بنی فلم کی نمائش

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے مصیبت زدہ عوام کی مشکلات کی عکاسی کے لیے ترکی میں تیار کی گئی فلم ’’منیٰ‘‘ کی گذشتہ روز استنبول شہر میں نمائش کی گئی۔