پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین

آزادی کی بات کرنا فلسطین کی خود مختاری کا لازمی راستہ ہے:ابو مرزوق

حماس کے سیاسی بیورو کے رُکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی قبضے کو ختم کرنا فلسطینیوں کی خودمختاری کے مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک لازمی راستہ ہے۔ جب تک غاصبانہ قبضہ برقرار ہے وہاں فلسطینیوں کی خود مختاری کا وجود نہیں۔

متعدد یورپی شہر اور غزہ جڑواں قرار

کئی یورپی شہروں کے ساتھ غزہ جڑویں شہر کے رشتے میں منسلک ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں غزہ میونسپلٹی کے صدر یحی سراج نے میونسپلٹیز کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے دوران مختلف یورپی شہروں کے ساتھ غزہ کو جڑواں شہر قرار دینے کے معاہدات پر دستخط کیے ہیں۔

’پیپراسپرے‘ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کا گھناؤنا ہتھیار

فلسطینی شہریوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی جانب سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں میں ’پیپر اسپرے‘ [مرچوں والا اسپرے] ایک خطرناک اور گھناؤنا ہتھیار ہے۔ قابض فوج ’پیپراسپرے‘ کا فلسطینی آبادی کے خلاف بے دریغ استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی زخمی ہونے کے ساتھ کئی عوارض کا شکار ہوتے ہیں۔

کانگریس میں فلسطینی امریکن نمائندہ راشدہ طلیب کی تبدیلی کا فیصلہ

امریکی سیاسی کمیٹی نے فلسطینی امریکی قانون سازوں کو ان کی سیٹوں سے الگ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ نئی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی پی اے سی نے اس منصوبے کے تحت خاتون کانگریس رکن راشدہ طلیب کو ہٹا نے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے واضح اور دوٹوک حمایت رکھتی ہیں۔

فلسطین پوری دنیا کا درد ہے: صدر وینزویلا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے 11 مئی کو قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین نے ہم سب کے لیے درد ہے اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کا درد اور تکلیف ہم بھی محسوس کرتے ہیں۔

فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی کا بل اسرائیلی کنیسٹ سے منظور

اسرائیلی کنیسٹ میں ایک بل پیش ہوا جس میں ریاستی امداد سے چلنے والے اداروں میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تین فلسطینی گرفتار، اسلحہ سمیت سرحد عبور کرنے کا الزام

اسرائیلی قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں غزہ کے سرحدی علاقے سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

جمعہ کو فلسطینیوں سے قبلہ اول میں ’جم غفیر‘ کی اپیل

فلسطین کے قومی اور دینی رہنماؤں اور مذہبی جماعتوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں بھرپور شرکت کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز فلسطینی مسلمان قبلہ اول میں جمع غفیر کی شکل میں جمع ہوں تاکہ مسجد اقصیٰ کے اسلامی اور عرب تشخص کو اجاگر کیا جا سکے۔

مئی کے دوران فلسطین میں صحافتی آزادیوں پر 162 اسرائیلی حملے

فلسطین میں ذرائع ابلاغ کی آزادیوں کی نگرانی کرنے والی ایک کمیٹی کے ذریعہ شائع کردہ اعداد و شمار مئی کے مہینے کے دوران فلسطینی شہروں میں قابض ریاست کی کارروائیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

چار معصوم بچوں سمیت سات فلسطینی دھر لیے گئے

اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے البیرہ اور رام اللہ سے سات فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں چار معصوم بچے بھی شامل ہیں۔