’الشجاعیہ‘ ۔۔۔ غزہ کی تاریخ اور مزاحمت کا دھڑکتا دل!
منگل-7-نومبر-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا مشرقی علاقہ ’الشجاعیہ‘ اپنی تاریخی اور مزاحمتی اہمیت کے اعتبار سے غزہ کا دھڑکتا دل اور مشرقی دروازہ کہلاتا ہے۔ الشجاعیہ کے باسیوں نے غیرملکی غاصب قوتوں کے خلاف جرات، بہادری، جانثاری، آزادی اور مزاحمت کی ایسی ایسی لازوال داستانیں رقم کیں جنہیں رہتے زمانوں تک یاد رکھا جائے گا۔