پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین

ڈاک ٹکٹ کے ذریعے فلسطین سے اظہار محبت!

فلسطین اور قضیہ فلسطین سے اٹوٹ محبت کے جذبات سے سرشار دنیاکے کونے کونے میں پائے جاتے ہیں۔ انہی میں ایک نام خلیل برجاوی کا بھی ہے جنہوں نے ڈاک ٹکٹ کے ذریعے فلسطین سے اپنی بے پایاں محبت کا اظہار کیا۔

کیا سعودیہ کا ’نیوم‘ پروجیکٹ ’صدی کی ڈیل‘ کا حصہ ہے؟

حال ہی میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مصر کا تین روزہ دورہ کیا۔

فلسطینیوں کے حقوق کی علم بردار ڈچ رضاکار کا انتقال

ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے لیے زندگی بھر جدو جہد کرنے والی رضا کار اور سرگرم سماجی و انسانی حقوق کارکن مارگریت ٹیڈراس گذشتہ روز 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

مُنگل کوتنازع فلسطین پرغورکے لیے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

آئندہ منگل کو تنازع فلسطین پرغور کےلیے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس بھی شرکت کریں گے۔

فلسطینیوں سے یکجہتی، یورپی یہودی کا 5000 کلومیٹرسفرمکمل

فلسطینی قوم پر مظالم ڈھانے میں پیش پیش یہودی قوم میں خال خال ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اپنی قوم کے فلسطینیوں سے سفاکانہ رویے سے خوش نہیں اور وہ گاہے بہ گاہے فلسطینیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے مسئلہ فلسطین حل کیا جائے:پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر، فلسطین سے متعلق اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

فلسطینی ڈاکٹر چاقو سے زخمی دل کا علاج کرنے میں کامیاب

فلسطینی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انتہائی حساس اور مشکل آپریشن کر کے ایک شخص کی زندگی بچانے میں اس کی مدد کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی اطباء پیشہ وارانہ مہارت میں کسی سےپیچھے نہیں۔

امریکی اسپورٹس ویب سائیٹس بھی صہیونیوں کے ہاتھوں بلیک میل

فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے اداروں کو بلیک میل کرنا اور انہیں دباؤ میں لانے کی سازشیں صہیونی ریاست کا دل پسند مشغلہ ہے۔ صہیونی ریاست کی بلیک میلنگ کا تازہ شکار ایک امریکی اسپورٹس ویب سائٹس’NBA‘ بنی ہے۔

اسرائیل کے دیرینہ دوست کا اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان

گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

قضیہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتے ہیں: جنرل قمر باجوہ

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر ولید ابو علی سے آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔