پنج شنبه 08/می/2025

فلسطین

شمالی فلسطین میں 4.1 فی صد شدت کا زلزلہ

فلسطین کے شمالی علاقوں میں بدھ کو علی الصباح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

فلسطینیوں کی 43% آبادی پناہ گزینوں پر مشتمل ہے:رپورٹ

فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی کل آبادی کا 42.5 فی صد پناہ گزینوں پر مشتمل ہےجو اندرون ملک اور بیرون ملک پناہ گزین کی حیثیت سے مقیم ہیں۔

مؤسسہ القدس کا مظفر ہاشمی کے انتقال پر اظہار افسوس

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر ملال پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بیروت میں قائم موسسہ القدس اور عالمی اتحاد علماء اسلام برائے فلسطین کے سکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں مظفر احمد ہاشمی مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

فلسطینیوں کے ہمدرد امریکی شیف کی فرانس میں پراسرار موت

فلسطینیوں کے حقوق کے حامی ایک عالمی شہرت یافتہ امریکی شیف اور فوٹو گرافر انٹونی بورڈین کو فرانس کے ایک ہوٹل میں مردہ پایا گیا ہے۔

سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے:جنوبی افریقا

جنوبی افریقا نے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے کونسل میں فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

فلسطینیوں کے آئینی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: اںڈونیشیا

انڈونیشیا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں قضیہ فلسطین کی حمایت ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ فلسطینیوں کے آئینی اور جائز حقوق کے لیے دنیا کے ہرفورم پرپوری جرات کے ساتھ آواز بلند کی جائے گی۔

فلسطینیوں کی مدد ’آق‘ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل

ترکی کی حکمراں جماعت ’انصاف و ترقی‘ [آق] نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ انتخابی منشور کے تحت فلسطینیوں کی عالمی سطح پرحمایت اور ان کی امداد کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

فلسطین کو رکنیت دینے والی تنظیموں کے فنڈ روکنے پرامریکی غور

امریکا نے ان عالمی اداروں کو پابندیوں کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے جو فلسطینی اتھارٹی کو اپنی باضابطہ رکنیت دینے کی اجازت دے رہی ہیں۔

فلسطین کی امتناع اسلحہ کے عالمی معاہدے میں شمولیت

فلسطین نے کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرنے والی عالمی نگراں تنظیم برائے امتناع کیمیائی ہتھیار (او پی سی ڈبلیو) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

سلامتی کونسل کی فلسطینیوں کو تحفظ دینے میں ناکامی باعث عار ہے: ترکی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام میں ناکامی پر ترکی نے سلامتی کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔