شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین

کولمبیا نے فلسطینی ریاست تسلیم کر لی

جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست بنانے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

یہودی قومیت کے نسل پرستانہ اسرائیلی قانون کے خلاف فلسطین میں مظاہرے

اسرائیلی کنیسٹ میں حال ہی میں منظور کردہ یہودی قومیت کے نسل پرستانہ قانون کے خلاف فلسطینی عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ھنیہ کا قطری وزیر خارجہ کو فون، فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز قطری وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیل دُنیا کی بدترین نسل پرست اور’فاشِسٹ ریاست‘ ہے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسرائیلی کنیسٹ میں صہیونی ریاست کو صرف یہودیوں کا قومی ملک قرار دیے جانے کے قانون کی شدید مذمت کی ہے۔

’جب فلسطین کا نقشہ دیکھ کر صدر اوباما کو بھی شدید صدمہ پہنچا‘

امریکا کی ایک نیوز ویب سائیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2015ء میں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما کو فلسطین کا نقشہ دکھایا گیا تو وہ اسے دیکھ کر شدید صدمے سے دوچار ہوئے تھے مگر اس کے باوجود وہ فلسطینیوں کے لیے کچھ کرنے کے بجائے اسرائیل کی مالی مدد جاری رکھنے پر قائم رہے۔

محمود عباس فٹ بال فائنل میچ دیکھنے روس روانہ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچ دیکھنے کے لیے آج جمعہ کو ماسکو روانہ ہورہے ہیں۔

فلسطین میں ایک ہفتے میں زلزلے کے100 جھٹکے

فلسطین کے شمالی علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کےدوران زلزلے کے 100 بار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شمالی فلسطین میں 4.1 فی صد شدت کا زلزلہ

فلسطین کے شمالی علاقوں میں بدھ کو علی الصباح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

فلسطینیوں کی 43% آبادی پناہ گزینوں پر مشتمل ہے:رپورٹ

فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی کل آبادی کا 42.5 فی صد پناہ گزینوں پر مشتمل ہےجو اندرون ملک اور بیرون ملک پناہ گزین کی حیثیت سے مقیم ہیں۔

مؤسسہ القدس کا مظفر ہاشمی کے انتقال پر اظہار افسوس

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر ملال پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بیروت میں قائم موسسہ القدس اور عالمی اتحاد علماء اسلام برائے فلسطین کے سکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں مظفر احمد ہاشمی مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔