یکشنبه 11/می/2025

فلسطین

بین الاقوامی فلسطین کانفرنس برائے ابلاغیات کے انعقاد کا اعلان

بین الاقوامی فلسطین کانفرنس برائے ابلاغیات کی انتظامیی کمیٹی نے کانفرنس کے لیے 29 اور 30 ستمبر کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی خواتین’سائبر بھیڑیوں‘ کا آسان شکار کیوں؟

فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار نے میں بتایاگیا ہے کہ رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران 1300 سائبر جرائم اور سائبر بلیک میلنگ کے واقعات کا اندراج کیا گیا۔ ان میں سے 38 فی صد سائبر جرائم میں خواتین کو بلیک میل کیے جانے کے واقعات شامل ہیں۔

ملائیشیا میں عظیم الشان ’دفاع الاقصیٰ‘ کانفرنس میں ہزاروں علماء شریک

ملائیشیا میں عظیم الشان دفاع مسجد اقصیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے علماء، دینی اور سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

شمالی کوریا کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کا اعلان

شمالی کوریا نے آزاد اورخود مختار فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد میں پیانگ یانگ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

فوج اور اسلحہ بغیر فلسطینی ریاست قبول نہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صدر محمود عباس کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فوج اوراسلحہ کے بغیر فلسطینی ریاست چاہتےہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم ایسی اپاہج ریاست قبول نہیں کرے گی جس کے پاس اپنے دفاع کے لیے اسلحہ اور فوج نہ ہو۔

نئے تعلیمی سال کا اغاز، 13لاکھ فلسطینی طلباء اسکول روانہ

بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنے والے لاکھوں فلسطینی طلباء کے تعلیمی سال برائے 2018ء۔ 2019ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ فلسطین کے محکمہ تعلیم کے مطابق ملک کے 3030 تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لیے 13 لاکھ طلباء طالبات نے تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

فوج اور اسلحہ کے بغیر فلسطینی ریاست کا قیام چاہتےہیں:محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک ایسی فلسطینی ریاست کے خواہاں ہیں جس کے پاس اپنی کوئی فوج نہ ہو۔ اس کے پاس صرف پولیس ہو اور اس کے ہاتھ میں بندوق کے بجائے صرف لاٹھی دی جائے۔

فلسطینی قوم کو منظم مظالم کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف تشدد، مظالم، خوف و ہراس میں ڈالنے، املاک کو نقصان پہنچانے، انسانی حقوق کی پامالیوں اور عالمی قانون کے منافی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی بارے زبان بندی کی کوششوں پر80 تنظیموں کی شدید تنقید

برطانیہ میں مختلف کمیونٹیز اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی 80 تنظیموں نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں: اسرائیلی عہدیدار

اسرائیلی حکومت کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالات کو پرسکون بنانے کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں۔