
فلسطین 2019ء کے لیے ’گروپ 77 + چین‘ کی صدارت کرے گا!
ہفتہ-29-ستمبر-2018
اقوام متحدہ کے زیراہتمام ’گروپ 77 + چین‘ کے سنہ 2019ء کے سیشن کی صدارت مملکت فلسطین کے حوالے کی گئی ہے۔ رواں سال اس گروپ کی صدارت مصر کے پاس ہے۔
ہفتہ-29-ستمبر-2018
اقوام متحدہ کے زیراہتمام ’گروپ 77 + چین‘ کے سنہ 2019ء کے سیشن کی صدارت مملکت فلسطین کے حوالے کی گئی ہے۔ رواں سال اس گروپ کی صدارت مصر کے پاس ہے۔
ہفتہ-29-ستمبر-2018
فلسطین کی سول سوسائٹی کی نمائندہ 60 تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ محمود عباس فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس اپنی آئینی مدت صدارت ختم کرچکے اوراب وہ قوم کی نمائندگی نہیں کرتے۔
جمعرات-27-ستمبر-2018
انسانی حقوق کی 60 تنظیموں نے فلسطین پرصہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کے خلاف 25 سے28 ستمبر ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
بدھ-26-ستمبر-2018
حال ہی میں اسرائیلی زندانوں سے رہائی پانے والی ایک نوجوان فلسطینی دوشیزہ کو صہیونی عقوبت خانوں میں جس غیرانسانی سلوک اور وحشیانہ ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا وہ ناقابل بیان اور انتہائی لرزہ خیز ہے۔ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ کی رہائشی 21 سالہ علا مرشود کو قابض فوج نے حال ہی میں حراست میں لیاْ۔
اتوار-23-ستمبر-2018
مظلوم فلسطینی قوم تمام تر بے سرو سامانی کے باوجود سائنس، تحقیق اور ایجادات کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ حال ہی میں چین میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہونے والی ایک نمائش میں فلسطینی سائنسدان احمد سجدیہ کی تیار کردہ ایجادات بھی پیش کی گئیں۔ اس نمائش میں 44 ممالک کے ماہرین نے حصہ لیا۔
اتوار-16-ستمبر-2018
جمعہ کے روز امریکی حکومت نے ’عربوں اور یہودیوں کے درمیان باہمی بقائے باہمی‘ کے لیے مختص 1 کروڑ ڈالر کا فنڈ بھی بند کردیا گیا اور فلسطینی اتھارٹی کو اس فنڈ سے بھی محروم کردیا گیا۔
ہفتہ-15-ستمبر-2018
اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] نے فلسطین کے مختلف شہروں میں جاری 23 ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے 12 منصوبے مقبوضہ بیت المقدس میں روبہ عمل ہیں۔
جمعہ-14-ستمبر-2018
ملائیشیا نے امریکا کی جانب سے فلسطینی قوم کے حوالے سے کیے گئے انتقامی فیصلوں اور اقدامات کی شدید مذمت کی کرتے ہوئے امریکا پر فلسطینیوں کے حقوق پامال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔
جمعرات-13-ستمبر-2018
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطین کی آزادی کے لیے مُسلح جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
منگل-11-ستمبر-2018
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ان کے روسی ہم منصب سیرگی لافروف نے شام اور فلسطین کے مسائل پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔