یکشنبه 11/می/2025

فلسطین

فلسطین کے لیے بھارتی سفیر اپنےدفتر میں مردہ پائے گئے

فلسطیننی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہ بھارتی سفیر موکل آریہ کی اچانک موت فلسطینیوں کے دلی صدمے کا باعث ہے۔

’یوکرین میں فلسطینی برادری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے‘

فلسطینی اتھارٹی میں امور خارجہ اور تارکین وطن کے وزیر کے سیاسی مشیر احمد الدیک نے جمعہ کو کہا کہ یوکرین میں پھنسے فلسطینیوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے چار اہم کرائسس سیلز بنائے گئے ہیں۔

الرملہ: فلسطینی تجارتی مرکز منہدم کر دیا گیا

اسرائیلی اتھارٹی نے سوموار کی شام الرملہ میں ایک تجارتی مرکز تباہ کر دیا۔

قوم کی قربانیاں دشمن کے قدموں تلے آگ لگا دیں گی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ شہید نہاد برغوثی کا خون، ہمارے شہداء اور ہمارے زخمیوں کا خون، قابض دشمن کی جیلوں میں ہمارے بہادر قیدیوں کی قربانیوں اور ہر جگہ ہمارے عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیاں رائے گاں نہیں جائیں گی بلکہ یہ قربانیاں دشمن کے پاؤں تلے جلتا ہوا شعلہ ثابت ہوں گی۔

کویت میں فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے رضاکارانہ مہم کا آغاز

منگل کو کویت میں "یوتھ فار القدس" ایسوسی ایشن نے فلسطینی کاز کی حمایت ، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے رضاکارانہ مہم کا آغاز کیا۔

امریکا: دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں فلسطینی دانشور کا انتخاب

امریکی "اسٹینفورڈ یونیورسٹی" نے فلسطینی ماہر تعلیم بشار سعد کا انتخاب کیا، جو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں عرب امریکن یونیورسٹی کے لیکچرر ہیں۔ انہیں سال 2021 کے لیے دنیا کے بہترین سائنسدانوں کی فہرست کے 2% میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں یہ درجہ اہم سائنسی تحقیق کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا سے مزید 18 اموات، 3538 نئے کیسز

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 18 مریض چل بسے، جب کہ 3538 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 5162 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 8073 افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا میں معمولی کمی، مزید 17 اموات

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 17 شہری وفات پا گئے جب کہ 4040 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس دوران 6934 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسرائیل سے تعلقات کی قیمت فلسطینی کاز سے علاحدگی نہیں: ترکی

ترکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اٹھائے جانے والے کوئی بھی اقدام فلسطینی کاز کی قیمت پر نہیں ہوگا۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا سے 12 اموات،10 ہزار سے زاید نئے کیسز

فلسطینی وزارت انصاف کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے بارہ فلسطینی دم توڑ گئے جب کہ 10374 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 2172 مریض صحت یاب ہوئے۔