چهارشنبه 07/می/2025

فلسطین

اندرون فلسطین میں فدائی حملہ، دو صہیونی ہلاک، 10 زخمی،حملہ آور شہید

فلسطین کے اندرونی علاقے جس پر اسرائیل نے 1948ء کی جنگ میں قبضہ کیا تھا میں خضیرہ کے مقام پر گذشتہ شام ہونے والے ایک فدائی حملے کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

نیلا بھیڑیا: اسرائیلی فوج کے انفارمیشن سسٹم سے فلسطینیوں کی جاسوسی

حالیہ دنوں میں قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنے فوجیوں کو احکامات جاری کیے کہ کوئی بھی فوجی روزانہ 50 فلسطینیوں کی تفصیلات اور تصاویر جمع کرے اور انہیں فلسطینی فوجی نگرانی کے نظام "بلیو وولف" میں فراہم کرے۔

فلسطین کے حوالے سے دنیا کا دوہرا معیار ناقابل قبول ہے: عرب پارلیمان

عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی نے مسئلہ فلسطین اور یوکرینی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر دوہرے معیارات پر تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی انصاف کے حصول کے لیے تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے متحد عالمی معیارات پر زور دیا۔

یوکرین سے 600 یہودی مقبوضہ فلسطین منتقل

عبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین سے تقریباً 600 یہودی اتوار کو مقبوضہ فلسطین پہنچے ہیں۔ دوسری طرف ایسے 200 غیر یہودیوں کو اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے واپس کردیا گیا۔

چیمپیئن شپ جیتنے والے مصری اسکواش کھلاڑی کی فلسطینیوں کی حمایت

مصری اسکواش کھلاڑی علی فرج نے برطانوی "آپٹیکا" چیمپئن شپ جیتنے کے بعد اور عالمی سطح پر کھیل میں دوسرے نمبر کے کھلاڑی کا ٹائٹل پہننے کے بعد اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی جیت کو فلسطینیوں کی جیت قرار دیا اور کہا کہ جس طرح کی مشکلات اور مصائب ان دنوں یوکرینی عوام برداشت کررہے ہیں فلسطینی قوم اس طرح کی مشکلات 74 سال سے برداشت کررہےہیں۔

فلسطین میں رمضان کے دوران اسرائیل مخالف مزاحمت تیز ہونے کا خدشہ

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شن بیٹ‘ کے سربراہ نےخبر دار کیا ہے کہ رمضان کے دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف تصادم اور مزاحمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

فلسطینی خاتون رہ نما 22 ماہ بعد صہیونی زندانوں سے رہا

اتوار کو اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقس کی رہائشی خاتون رہ نما ایمان الاعور کو 22 ماہ کی حراست کے بعد رہا کر دیا۔

سابق امریکی نائب صدر کا دورۂ فلسطین، اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سابق امریکی نائب صدر مائیکل رچرڈ پینس نے قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں الخلیل کی ابراہیمی مسجد کا دورہ کیا۔

فلسطینی جامعات میں اسرائیلی مداخلت کی منظم سازش کا انکشاف

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے منگل کے روز فلسطینی یونیورسٹیوں کے کام میں مداخلت، فلسطین سے باہر کے لیکچررز اور فلسطینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کے وظیفے میں توسیع کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف کیا۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے موریتانیہ مہم کا اعلان

منگل کو قابض ریاست اورالحاق کے خلاف بین الاقوامی علمی مہم نے موریتانیہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔