چهارشنبه 07/می/2025

فلسطین

14 یورپی ممالک کا فلسطین میں یہودی آباد کاری بند کرنے کا مطالبہ

کل جمعہ کو 14 یورپی ممالک کی وزرات خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا اپنے فیصلہ واپس لے۔

امریکی وکلاء نے فلسطینی اداروں کو دہشت گرد قرار دینے سے انکار کر دیا

امریکن بار ایسوسی ایشن نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے چھ فلسطینی امدادی اداروں کو ’دہشت گرد‘ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

فلسطینیوں کی پرامن ریلیوں پر اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، غیرقانونی یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے بلا جواز کریک ڈاؤن کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی نسلی دیوار کے کچھ حصے مسمار کرنے کی فلسطینی درخواست مسترد

اسرائیل کی نام نہاد "ہائی کورٹ" نےغرب اردن میں تعمیر کی گئی دیوار فاصل کے کچھ حصوں کو گرانے اور فلسطینی کاشت کاروں کو ان کی زمینوں تک راستہ دینے کی فلسطینی درخواست مسترد کر دی۔

عید کی صبح فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 10 شہری گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے کل سوموار کو فلسطین میں عیدالفطر کے موقعے پرعلی الصبح مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں میں 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مغرب کا دوہرا معیار فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے: خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے زور دے کرکہا ہے کہ آج القدس کے عالمی دن کی ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت قدس کا حقیقی دفاع ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی مسجد کی دیواروں پر یہودیوں کی اشتعال انگیز نعرے بازی

یافا (1948 میں مقبوضہ علاقوں کے وسط میں) میں فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ رات یہودی آباد کاروں نے شہر کی "حسن بک" مسجد کی دیوار پر نسل پرستانہ نعروں درج کئے ہیں۔

لاطینی امریکا میں فلسطینی عیسائی برادری پر اسرائیلی جرائم کی مذمت

لاطینی امریکا میں فلسطینی فیڈریشن ’اوبال‘ نے فلسطینی مسیحی برادری کے ان کے مذہبی مراکز اور عبادت گاہوں تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کے اسرائیلی ریاست کے مکروہ ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دیوار فاصل نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جگہ جگہ بنائی گئی اسرائیل کی نسلی دیوار کو فلسطینیوں کے لیے ایک عذاب قرار دیا ہے۔

موبائل فون فلسطینیوں کا ’بندوق سے زیادہ طاقتور‘ ہتھیار!

سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال میں اسرائیل کو طویل عرصے تک فلسطینیوں پر برتری حاصل رہی ہے لیکن اب فلسطینی نوجوان اس ہتھیار کا ہوشیاری سے استعمال کرنے لگے ہیں۔