یکشنبه 23/مارس/2025

فلسطینی کاز

فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے:الجزائری صدر

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے فلسطینی عوام کی ان کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی حمایت میں اپنے ملک کے مضبوط، اصولی موقف کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کی بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینی قوم کو جو حقوق حاصل ہیں ہم ان حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

فلسطینی کاز عرب اقوام کے اتحاد کا ذریعہ بن سکتا ہے: کویتی سیاست دان

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن اور کویتی قومی اسمبلی کے رکن اسامہ الشاہین نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عرب اور اسلامی اقوام کے درمیان تمام سیاسی، مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو ختم کرتا ہے۔ دنیا اور عرب اقوام کے لیے ایک حوالہ ہے۔ فلسطینی کازسے تعلق اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا باعث بن سکتا ہے۔

’الدرہ کو اسرائیلی فوجی نے ٹانگ میں گولی ماری، پھر کمر چھلنی کر دی‘

آج فلسطینی بچے محمد الدرہ کی شہادت کی 22 ویں برسی منائی جا رہی ہے، جو فلسطینی تحریک جہاد [انتفاضہ]کی چلتی پھرتی نشانی تھے۔الدرہ کی تصویر ایک ایسے منظرنامے میں پھیلی جسے دنیا فراموش نہیں کرسکے گی۔ اس تصویر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی پوری دنیا میں ایک مثال بن گئی۔

عراق میں عالمی کانفرنس، فلسطینی کاز کی ہرسطح پرحمایت کا مطالبہ

عراق کے مذہبی اہمیت کے حامل تاریخی شہر کربلا میں فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کےخلاف منعقدہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں 60 ممالک کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

حماس کا عراقی قبائل کے فلسطینی کی حمایت کے اعلان کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے 20 عراقی قبائل کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنے کے"اعلان فلسطین " پر دستخط کرنے کو سراہا ہے۔ اس علان میں عراقی قبائل نے فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کی تجدید کی ہے۔

لیگ آف پارلیمنٹیرینز فارالقدس کےوفد کی بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کے وفد نے پیر کے روز انڈونیشیا کے صوبے بالی میں بین الپارلیمانی یونین کے 144ویں اجلاس میں شرکت کی۔

"ایک فلسطینی منٹ” فلسطینی کاز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا پروگرام

کویتی محقق عبداللہ الموسوی آئندہ ماہ رمضان کے دوران "فلسطین منٹ" پروگرام کا ایک نیا سلسلہ شروع کریں گے۔

مسئلہ فلسطین کی سپورٹ کے لیے تیونس میں خصوصی کمیشن کا قیام

تیونس کی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے حقوق اور آزادی کے لیے جاری جدو جہد کی حمایت کے لیے خصوصی کمیشن کے قیام کی منظوری دی ہے۔ حکومتی اداروں اور سرکاری سرپرستی کے تحت اس کمیشن کے قیام کا مقصد فلسطینیوں کے حقوق کے لیے جاری مساعی کو آگے بڑھانے میں مدد دینا ہے۔