پنج شنبه 06/فوریه/2025

فلسطینی پناہ گزین کیمپ

شمالی شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں حملے بند کرنے کا مطالبہ

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے گروپ "سیریا ریسپانس کوآرڈینیٹرز" کی ٹیم نے گذشتہ ہفتے حلب کے شمالی اور مشرقی دیہی علاقوں میں متحارب دھڑوں کی لڑائیوں اور جھڑپوں کے بعد شہریوں کے خلاف ہونے والی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی،تین بچے جل کر جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں جمعرات کو فلسطینی پناہ گزین السبینہ کیمپ میں المدراس اسٹریٹ پر ایک مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں تین بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔

امداد میں تاخیر، عراق میں فلسطینی پناہ گزینوں کی احتجاج کی دھمکی

عراق میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNRWA) کی جانب سے مسلسل چار ماہ تک اپنے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی سفارت خانے سے مداخلت کرنے اور انہیں امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں نے امداد ملنے میں مزید تاخیر کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

لبنان میں چار فلسطینی پناہ گزین کرونا سے جاں بحق

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران لبنان میں چار فلسطینی پناہ گزین کرونا سے جاں‌بحق ہوگئے۔

شام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک فلسطینی پناہ گزین شہید

شام کی درعا گورنری میں المزیریب کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگیا۔ شہید کی شناخت 23 سالہ معتصم محمد عواد کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے راہ چلتے ہوئے براہ راست فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

لبنان میں کرونا وائرس، فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں ہائی الرٹ

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں کرونا وائرس کے کیسز کے سامنے آنے کے بعد فلسطینیوں میں خوف وہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔

ادلب میں فلسطینی پناہ گزین کس قیامت سے گذر رہے ہیں؟

شام کے شمال مشرقی صوبے ادلب میں جہاں ایک طرف کئی ممالک ایک دوسرے کے خلاف برسرجنگ ہیں تو دوسری طرف وہاں پر آباد فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات بھی ناقابل بیان ہیں۔

‘انسداد غیرقانونی لیبر’۔ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئےآزمائش!

لبنان کی وزارت محنت کی طرف سے 'انسداد غیرقانونی لیبر' سےمتعلق قانون کے نفاذ کے اعلان نے ملک میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پہلے سے معاشی مسائل سے دوچار فلسطینی پناہ گزین ایک نئی آزمائش اور مصیبت کا شکار ہونے والے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی لبنان میں آبادکاری کامنصوبہ قبول نہیں کریںگے

لبنان نے وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان میں مستقل آباد کرنے اور انہیں اپنے وطن میں واپس جانے سے روکنے کا کوئی منصوبہ قبول نہیں‌ کریں گے۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں پر 22 سال سے ناروا تعمیراتی پابندیاں

حال ہی میں لبنانی فوج نے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں تعمیراتی سامان لے جانے پرپابندی عاید کردی جس کے بعد فلسطینی حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔