
فلسطینی خاندان جن کے پیارے برسوں سے دشمن کی قید میں ہیں!
اتوار-27-دسمبر-2020
فلسطین کے ہزاروں خاندان ایسے ہیں جن کے پیارے سال ہا سال سے صہیونی زندانوں میں قید ہیں۔ قیدی فلسطینیوں اور ان کے اہل خانہ کے درمیان رہائی سے قبل ان کی ملاقات کا موقع شاذ نادر ہی ملتا ہے۔ اسرائیلی ریاست قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کے معاملے میں بھی بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی کوششوں کےباوجود بہت کم ایسے ہوتا ہے کہ کوئی فلسطینی قیدی اپنے خاندان کے کسی فرد سے ملاقات کرسکے۔ اگر کسی کو ملاقات کی اجازت دی بھی جاتی ہے تو وہ بھی ایک طویل تو ہین آمیز اور اذیت ناک سفر کے بعد ملاقات کا موقع ملتا ہے۔