پنج شنبه 06/فوریه/2025

فلسطینی اسیر بچے

غزہ سے جبری اغواء کی گئی 51 خواتین بدنام زمانہ اسرائیلی جیل میں قید

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران نے غزہ سے تعلق رکھنے والی 51 خواتین قیدیوں کے نام ظاہر کیے جنہیں جبری اغواء کرنے کے بعد اسرائیل کی بدنام زمانہ ’دامون‘ نامی عقوبت خانے میں ڈالا گیا ہے۔

اسرائیلی جیلوں سے 39 قیدیوں کی رہائی،مزاحمت، القسام زندہ باد کے نعرے

غزہ میں القسام کی طرف سے 13 اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 39 فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے۔

اسیر فلسطینی بچے کے خاندان کو اجتماعی سزا دینے کی اسرائیلی سازش

کل جمعہ کو اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے 13سالہ فلسطینی بچے محمد زلبانی کے خاندان کے گھر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا۔ زلبانی کے خاندان کو یہ اجتماعی سزا اسے گذشتہ فروری میں شعفاط کیمپ چوکی پر چاقو سے حملہ کرنے کا الزام لگایا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا جب کہ دوسرے نے زلبانی کو گولی مار دی تھی۔

جرمانوں کی آڑ: صہیونی عدالتیں فلسطینیوں کو لوٹنے کا آلہ کار بن گئیں

صہیونی عدالتوں کی جانب سے گرفتار کیے گئے فلسطینی بچوں سے جرمانوں کی آڑ میں بھاری رقوم لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نام نہاد جرمانوں کی آڑ میں جولائی کے دوران 34 فلسطینی بچوں سے بلا جواز مقدمات کے بہانے کم سے کم 33 ہزار شیکل کی رقم ہتھیا لی گئی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 9 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

زیرحراست فلسطینی بچوں کو ناقابل بیان اسرائیلی مظالم کا سامنا ہے

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام محکمہ امور اسیران کے چیئرمین نے اسرائیلی حراستی مراکز میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں بالخصوص بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے اسیر نونہالوں کو درپیش مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قید خانوں میں بند فلسطینی بچوں کو ناقابل بیان مظالم کا سامنا ہے۔