پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اسیران

فلسطینی قیدیوں کے نطفے کی مصنوعی منتقلی سے 96 بچوں کی پیدائش

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں‌میں قید فلسطینیوں کے نطفے کی مصنوعی منتقلی سے سے حال ہی میں ایک اور بچہ پیدا ہوا ہے جسے 'مجاھد' کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح نطفے کی مصنوعی منتقلی سے پیدا ہونےوالے بچوں‌ کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی جیلوں‌میں 16 فلسطینی کینسر کا شکار، علاج سے محروم

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 16 فلسطینی کینسر جیسے موذی اور جان لیوا مرض کا شکار ہیں۔ رپورٹ‌ میں‌کہا گیا ہے کہ کینسر میں مبتلا فلسطینی قیدیوں کو کسی قسم کے علاج کی سہولت میسر نہیں اور وہ سسک سسک کراور آہستہ آہستہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

اسرائیل کی ‘ریمون’ جیل میں مزید 15 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں کرونا کی وبا کے پھیلائو میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی 'ریمون' جیل میں مزید 15 فلسطینی اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی غفلت کے باعث فلسطینی قیدیوں میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما اور سابق اسیر حسن ابو کویک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں‌صہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوں میں کرونا کی وبا میں تیزی کےساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کوکرونا ویکسین میں نظرانداز کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ فلسطینی اسیران کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کرونا کا شکار کر رہا ہے۔

اسرائیلی قید میں شدید بیمار فلسطینی کی زندگی خطرے میں، اہل خانہ پریشان

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ خبردار کیا گیا ہےکہ اسرائیل کی جیل میں قید ایک فلسطینی کینسر کی بیماری کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ہے اور اس کی زندگی خطرے سے دوچار ہو چکی ہے۔

اسرائیلی جیل النقب میں مزید 15 فلسطینی کرونا کا شکار

اسرائیل کے بدنام زمانہ صحرائی عقوبت خانے' النقب' میں مزید 15 فلسطینی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اس جیل میں‌مجموعی طور پر کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

شدید سردی کے باعث فلسطینی قیدیوں کی حالت غیر ہو چکی

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ صہیونی جیل 'عتصیون' میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ شدید سردی کے باعث قیدیوں کی حالت غیر ہوچکی ہے۔ سردی میں قیدیوں کو پانی اور ٹوائلٹ بھی میسر نہیں ہیں اور وہ گتے کے خالی پیکٹوں میں قضائے حاجت کرنے پرمجبور ہیں۔

اسرائیلی جلادوں کی فلسطینی قیدیوں‌ پر سختیوں کا ایک اور سال بیت گیا

اسرائیلی زندانوں‌ میں غیرانسانی ماحول میں قید ہزاروں فلسطینیوں پر سال 2020ء کے 365 دن بھی گذر گئے۔ رواں سال کے دوران بھی ماضی کی طرح قابض صہیونی حکام کی طرف سے قیدیوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اسرائیلی فورسز کا ایشل جیل میں فلسطینی قیدیوں کی بیرکوں پر چھاپہ

اسرائیلی جیل فورس نے بدھ کی شام ایشل جیل میں موجود فلسطینی قیدیوں کی بیرکوں پر حملہ کیا اور تلاشی لی۔

عرب لیگ کا اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

عرب لیگ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں ڈالے گئے تمام فلسطینیوں کو رہا کرے۔