پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اسیران

اسرائیلی زندانوں میں 20 سال سے قید فلسطینیوں کی تعداد100 ہوگئی

قابض اسرائیلی زندانوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں میں سیکڑوں ایسے ہیں جو سال ہا سال سے پابند سلاسل ہیں۔ ایسے فلسطینی جو مسلسل 20سال یا اس سے زاید عرصے سے قید ہیں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

اسیران ہمارے ہیروز ہیں، ان کا دفاع جاری رکھیں گے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی ہمارے ہیروز ہیں۔ وہ صہیونی ریاست کے جبر وتشدد اور ظلم کے خلاف آہنی حوصلے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنا رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال جلبوع جیل سے فلسطینی اسیران کا فرار ہے۔

فلسطینی اسیران کی حمایت میں امریکا اور سویڈن میں مظاہرے

اسرائیلی جیلوں میں جبرو تشدد اور مظالم کا شکار فلسطینی اسیران کی حمایت میں امریکا اور یورپی ملکوں میں بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ گذشتہ روز امریکی شہر واشنگٹن اور سویڈن میں بھی فلسطینی اسیران کی حمایت میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے عقوبت خانوں میں ڈالےگئے نہتے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کا فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد بند کرانے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرانے اور اسرائیلی ریاست کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 20 سال سے زاید عرصےسے قید فلسطینیوں کی تعداد 78

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے گذشتہ روز جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 20 سال سے زاید عرصے سے قید فلسطینیوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ میں مزید 3 فلسطینی قیدی شامل ہوئے ہیں جس کے بعد ان کی تعداد اٹھہتر ہوگئی ہے۔

قابض دشمن کو فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مجبور کریں ‌گے:خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک جماعت کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی کا معاملہ پوری فلسطینی قوم کے دل، عقل اور وجدان میں موجود ہے اور فلسطینی اسیران کی رہائی ہر چیز پر مقدم رہے گی۔

فلسطینی قیدی کی اسرائیلی جیل میں مسلسل 35 دن سے بھوک ہڑتال جاری

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری نے مسلسل 35 دن سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی اسپیشل فورسز کا ‘ایشل’ جیل پر دھاوا، قیدیوں پر تشدد

اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کے مسلح اہلکاورں نے گذشتہ روز بدنام زمانہ ایشل جیل میں گھس کر فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایشل جیل کے بئر سبع وارڈ میں گھس کر قابض اہلکاروں نے 6 گھنٹے تک قیدیوں سے تفتیش کی اور انہیں مارا پیٹا۔ تفتیش کے دوران 22 فلسطینی قیدیوں کے کمروں اور ان کے سامان کی تلاشی لی گئی۔

20 سال سے زاید عرصہ قید کاٹنے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ دو ماہ کے دوران مزید دو فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 20 سال سے زاید عرصے سے قید رہنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد بیس سال سے زاید عرصے سے قید فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔