
اسرائیلی زندانوں میں قید 14 فی صد فلسطینی بیمار،19کینسر کے مریض
اتوار-26-مارچ-2023
فلسطین سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں 650 سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور وہ قیدیوں کی کل تعداد کا 14 فیصد ہیں۔ اسرائیلی زندانوں میں قید کل فلسطینیوں کی تعداد 4800 ہے، جن میں 19 قیدی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔