
اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے ایک اور گروپ کی بھوک ہڑتال
پیر-15-اگست-2016
اسرائیل کی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے ظالمانہ اور نا روا رویے کے خلاف فلسطینی قیدیوں کے ایک اور گروپ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
پیر-15-اگست-2016
اسرائیل کی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے ظالمانہ اور نا روا رویے کے خلاف فلسطینی قیدیوں کے ایک اور گروپ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
جمعہ-12-اگست-2016
اسرائیلی انتظامیہ نے کئی سال سے عارضہ قلب، کینسر اور پھیپھڑوں کے امراض کا شکار فلسطینی قیدی کے دل کی سرجری کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ماہرین فلسطینی اسیر کے دل میں سانس کی رفتار کو معمول پر رکھنے والا مصنوعی آلات نصب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
بدھ-10-اگست-2016
اسرائیلی حکام نے رواں ماہ کے اوائل سے بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی اسیر کو جبری خوراک دینے اور بہ زور اس کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
منگل-9-اگست-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل جب تک جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی اسیران کو رہا نہیں کرے گا۔ اس وقت تک غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو بھی رہا نہیں کیا جائے گا۔
پیر-8-اگست-2016
فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے‘کلب برائے اسیران’ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست اور قید تنہائی کے خلاف بہ طور احتجاج اس وقت بھی 80 فلسطینی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جمعہ-5-اگست-2016
اسرائیلی جیل انتظامیہ اور صہیونی فوج کی جانب سے اسیران کی شرمناک تفتیش کے ردعمل میں فلسطینی اسیران نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کی ایک نئی تحریک شروع کی ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی جیلوں میں 300 فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا۔
جمعرات-4-اگست-2016
اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی قیدیوں عیاد الھریمی اور مالک القاضی کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں کہ ان کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔
جمعہ-29-جولائی-2016
اسرائیل کی جیلوں میں عمر قید کے لیے پابند سلاسل ایک فلسطینی اسیر نے قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال جاری کھی ہوئی ہے اور آج اس کی بھوک ہڑتال کو 13 واں دن ہے۔
بدھ-27-جولائی-2016
اسرائیلی قید خانوں میں پابند سلاسل 45 فلسطینیوں نے انتظامی حراست کی سزا اور انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی جانب سے اسیران کے امور میں کھلی غفلت برتے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
بدھ-27-جولائی-2016
فلسطین میں سرکاری محکمہ امور اسیران کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ’’ریمون‘‘ نامی ایک جیل پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 100 فلسطینی قیدیوں کو نہایت ذلت آمیز طریقے سے بھیڑ بکریوں کی طرح فوجی ٹرکوں میں ٹھونس کرایک دوسری جیل منتقل کیا گیا۔ قیدیوں نے منتقلی کے اس ظالمانہ عمل پر سخت احتجاج کیا ہے۔