پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اسیران

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو زبردستی خوراک دیے جانے کا خدشہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور طبی اداروں سے وابستہ شخصیات نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو زبردستی خوراک دینے کی کوشش کرسکتی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 1500 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 1500 فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج 12 ویں روز میں جاری ہے۔ دوسری جانب مشکلات کے باوجود اسیران پرعزم ہیں اور بھوک ہڑتا تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے تک خالی پیٹ کی جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

اسرائیل کو فلسطینی اسیران کی رہائی پر مجبور کریں گے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ وہ وقت زیادہ دورنہیں جب صہیونی دشمن ہمارے تمام اسیران کو مجبور ہو کر رہا کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کو جیلوں میں قید کرنے اور کی قیمت آخر کار چکانا ہوگی۔

فلسطینی اسیران سے یکجہتی کے لیے ترکی میں تصویری نمائش

ترکی میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس ضمن میں استنبول میں ایک خصوصی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ نمائش میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو درپیش مشکلات، اسرائیلی مظالم اور قیدیوں کے حقوق کی پامالیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

بیت لحم گرجا گھر فلسطینی اسیران کی حمایت میں نعروں سے گونج اٹھا

اسرائیلی جیلوں میں احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لئے پیر کے روز درجنوں فلسطینیوں نے بیت لحم شہر کے چرچ آف نیٹیوٹی کے باہر اجتجاجی شب بیداری کیمپ لگایا۔

فلسطینی اسیران کی مطالبات کے حق میں 23 اجتماعی بھوک ہڑتالیں

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال کا حق استعمال کرتے رہے ہیں۔ کل 17 اپریل کو بھی ڈیڑھ ہزار فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطینی اسیران کا اپریل میں اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان

اسرائیلی مظالم اور فلسطینی اسیران کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بہ طور احتجاج رواں سال اپریل سے فلسطینی قیدیوں نےاحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس تحریک کے دوران فلسطینی اسیران اجتماعی طور پر احتجاجا بھوک ہڑتال کریں گے۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی اسیران کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ نے متعدد فلسطینی شہریوں کو باضابطہ قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔ فلسطینی شہریوں کو قید کے ساتھ 2000 سے 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسرائیلی زندانوں میں عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 498 ہوگئی

اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے رواں سال کے ابتدائی چند ہفتے کے دوران متعدد فلسطینی اسیران کو عمر قید کی سزائیں سنائی جس کے بعد اسرائیلی زندانوں میں عمر قید کے سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 498 تک جا پہنچی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کو اذیتیں دیے جانے کی شکایات کے انبار

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کی فلسطینی اسیران پرخفیہ ادارے’شاباک‘ کے تفتیش کاروں کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کو قیدیوں کو اذیتیں دیے جانے کی ہزاروں شکایات موصول ہوئی ہیں مگرتحقیقاتی کمیٹی دانستہ طور پران شکایات پر کارروائی سے لاپرواہی اور بے اعتنائی برت رہی ہے۔