
مجرمانہ غفلت کا شکار مریض فلسطینی اسیران کی حالت زار!
منگل-30-جولائی-2019
اسرائیلی زندانوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں میں سیکڑوں ایسے جان لیوا امراض کا شکار ہیں جن کا انجام موت کے سوا کچھ نہیں۔ دوسری طرف ان مریض فلسطینی اسیران کو جہاں طرح طرح کے مظالم اور غیرانسانی ہتھکنڈوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں ان بیماروں کو کسی قسم کی طبی سہولت میسر نہیں اور وہ زندانوں میں بے یارو مددگار سسک سسک کر جان دینے پر مجبور ہیں۔