پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اسیران

انتفاضہ الحجارہ سے اب تک ساڑھے تین لاکھ فلسطینی پابند سلاسل

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے دسمبر 1987ء میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ اور اس کے بعد سے قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 54 فلسطینی 20 سال سے زاید عرصے سے پابند سلاسل

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 54 فلسطینی گذشتہ 20 سال یا اس سے زاید عرصےسے قید ہیں۔

اسرائیلی زندانوں‌میں 70 معذور فلسطینی پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں کی طرف سے جاری کردہ بیانات اور رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں معذور فلسطینی قیدیوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

بیرکوں میں چھاپوں کے بعد شطا جیل میں کشیدگی

اسرائیلی جیل فورس نے اتوار کے روز شطا جیل میں کوٹھڑیوں پر دھاوا بولا اور بجلی کا سامان ضبط کرلیا جس سے وہاں موجود فلسطینی قیدیوں کے ساتھ تناؤ پیدا ہوا۔

سعودیہ میں فلسطینیوں پر سیاسی بنیادوں پرظالمانہ ٹرائل جاری

فروری 2019ء کو سعودی پولیس نےملک میں موجود فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون شروع کیا۔ اس کریک ڈاون کے دوران درجنوں افراد کو ظالمانہ طریقے سے اور غیرقانونی طور پرحراست میں لے لیا گیا۔ انہیں کئی ماہ تک جبری طور پر لاپتا رکھا گیا اور دوران حراست ان کے ساتھ وحشیانہ برتائو کیا جاتا رہا ہے۔ انہیں غیرانسانی ماحول میں رکھنے کے ساتھ ان پر جسمانی ،ذہنی اور نفسیاتی تشدد کے بدترین حربے استعمال کیے جاتے رہے۔سعودی حکام نے 8 مارچ 2020ء کو حراست میں لیے گئے فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کا فوج داری عدالت میں ٹرائل شروع کیا۔ فلسطینیوں پردہشت گردی کی حمایت کرنے اور فلسطینی تحریک آزادی کے لیے فنڈز جمع کرنے سمیت قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا الزام عاید کیا گیا۔لندن میں قائم ایک بین الاقومی انسانی حقوق گروپ نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ گرفتار فلسطینی اور اردنی شہریوں کو جدہ سے الریاض کی فوجی عدالتوں میں پیش کیا گیا مگر کرونا وبا سے بچائو کے لیے کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے۔ ان میں بعض بیمار اور عمر رسیدہ قیدی شامل تھے۔رواں میں یہ فلسطینی اسیران کے چوتھ

اسیر جمال عمرو اسرائیلی جیلوں میں طبی طور پر نظر انداز

فلسطینی اسیران اور اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران کے امور کے کمیشن نے الزام عاید کیا کہ اسرائیلی جیل حکام نے الخلیل سے تعلق رکھنے والی اسیر جمال عمرو کو طبی طور پر نظر انداز کیا ہے جو مختلف طبی مسائل میں مبتلا ہیں۔

سعودی عرب میں قید فلسطینی اور اردنی رہ نماوں کے ٹرائل کا دوبارہ آغاز

سعودی عرب میں قید فلسطینی اور اردنی رہ نمائوں کے دوبارہ ٹرائل کا آغاز کل بدھ سے ہو رہا ہے۔

إسرائيلي فورس کا مجدو جیل میں فلسطینی اسیران پر تشدد

اسرائیلی جیل فورس نے گذشتہ رات مجدو جیل میں فلسطینی اسیران کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور انکی کوٹھڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔

اسرائیلی زندانوں میں 17 فلسطینی قیدی کرونا کی وبا کا شکار

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے اجری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 17 فلسطینی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

سعودیہ میں قید فلسطینی‌اور اردنی شہریوں کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ

سعودی عرب میں سیاسی بنیادوں پر قید کیے گئے اردنی اور فلسطینی شہریوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے پیاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔