جمعه 21/مارس/2025

فلسطینی اسیران حقوق

سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی زندانوں میں 73 فلسطینی شہید ہوئے

فلسطینی اسیران کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1967 سے اب تک غاصب صیہونی ریاست کی جیلوں میں 73 بیمار قیدی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی اسیران کلب نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی غاصبانہ پالیسی کے نتیجے میں 1967 سے اب تک 73 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں شہید ہوچکے ہیں

فلسطینی قیدی نے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال معطل کردی

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری عماد ابو الھیجا نے احتجاجا شروع کی گئی بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

اسرائیل کا انیس سال سے جیل میں قید فلسطینی کی رہائی سے انکار

جمعرات کے روز قابض اسرائیل کی جیلوں کی انتظامیہ نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری احمد محمد ابو جزر کی رہائی سے انکار کردیا حالانکہ وہ اپنی انیس سال کی سزا پوری کرچکا ہے۔

فلسطینی قیدی احمد مناصرہ عسقلان جیل میں قید تنہائی میں منتقل

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے قیدی احمد مناصرہ کو بیر شیبہ کے "ایشیل" حراستی مرکز سے عسقلان کے "حشکمہ" حراستی کیمپ کےقید تنہائی سیل میں ڈال دیا ہے۔

رواں سال کے دوران 1056 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

اس سال کے آغاز سے اسرائیل کی فوجی عدالتوں نے 1056 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزاؤں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

فلسطینی اسیر رہ نما نائل برغوثی کے کیس کا فیصلہ ملتوی

فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے نام نہاد اسرائیلی "فوجی اعتراضات کمیٹی" نے اسیر رہ نما نائل برغوثی کے معاملے پر اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ اسے بعد میں زیادہ سے زیادہ ایک یا دو ہفتے کے اندر جاری کیا جائےگا۔

دو فلسطینی قیدیوں کی علاج نہ ملنے پر جیل میں حالت سخت خراب ہوگئی

اسرائیلی جیلوں میں نظر بندی کاٹنے والے فلسطینیوں کے لیے قائم کیے گئے کمیشن نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ دو فلسطینی نظر بندوں کی جیل میں صحت بری طرح خراب ہو چکی ہے ۔ اسرائیل کی رامون جیل میں ان دونوں قیدیوں کی حالت خراب تر ہونے کی وجہ جیل انتظامیہ کا انہیں علاج کی سہولتوں سے مسلسل اور جان بوجھ کر محروم رکھنا ہے۔

عرب لیگ کا فلسطینی اسیران کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

عرب لیگ نے فلسطینی اسیران کے حقوق کی مطلق حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ فلسطینی اسیران کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوگی۔