جمعه 21/مارس/2025

فلسطینی اسیران حقوق

قیدیوں کی رہائی قومی مسئلہ،ان کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ دُشمن کی جیلوں سے قید فلسطینی بہن بھائیوں اور بیٹیوں کی رہائی کا مسئلہ ایک قومی مسئلہ ہے اور یہ جماعت کی اولین ترجیح تھی اور رہے گی۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسیران کی دشمن کی قید سے رہائی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

اسرائیلی زندانوں میں 160 بچوں اور 31 خواتین سمیت 4900 فلسطینی قید

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے سرگرم اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے 31 خواتین قیدیوں سمیت 4900 فلسطینیوں کو عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے جن میں 18 سال سے کم عمر کی ایک لڑکی سمیت 160 بچے بھی قید ہیں۔

دھمکیوں کے باوجود بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے:فلسطینی اسیران کا اعلان

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے نمائندوں کے مطابق جیل حکام کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد تقریباً 2000 فلسطینی اسیران کل جمعرات کو کھلی بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

قیدیوں کے خلاف نئی سزاؤں کے نفاذ کے بعد النقب جیل میں کشیدگی

فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں قائم اسرائیل کی صحرائی جیل میں منگل کو انتہا پسند قابض وزیر "بن گویر" کی جانب سے قیدیوں کے خلاف نئی سزائیں عائد کیے جانے کے بعد جیل میں سخت کشیدگی اور غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

قیدیوں کے خلاف انتہا پسند بن گویر کی پابندیاں ناکام ہوں گی:ابو عرہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اور سابق اسیر مصطفیٰ ابو عرہ نے کہا ہے کہ انتہا پسند صہیونی وزیر بن گویر کی صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے خلاف پابندیاں لگانے اور قوانین بنانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں پر پابندیاں عاید کرنے میں صرف بن گویر ہی پیش پیش نہیں بلکہ قابض ریاست میں داخلی سلامتی کے وزراء کی سابقہ کوششیں ناکام رہیں رہیں اور صہیونی ریاست فلسطینی قیدیوں پر مظالم پر پوری دنیا میں رسوا ہوا ہے۔

’راکش‘ اسرائیلی ریاست کے زندانوں میں 600 بیمار قیدی موت دھانے پر!

صہیونی قابض ریاست کی جیلوں کے اندر 600 فلسطینی قیدی بغیر کسی صحت کی دیکھ بھال کے پریشانیوں اور تکلیفوں سے گزر رہے ہیں۔ اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قیدیوں کے علاج معالجے میں ٹال مٹول کی پالیسی دراصل انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دی جاتی ہے۔

اسرائیلی عدالت نے قیدی نائل البرغوثی کو رہا کرنے سے انکار کر دیا

فلسطینی اسیران کی دفاعی کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی عدالت میں دائر درخواست میں نائل برغوثی کی رہائی کی درخواست کی گئی تھی۔ اس درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔

فلسطینی قیدی کی سبع الطیطی کی بھوک ہڑتال 15 ویں روز جاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے بلطا پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے قیدی سبع الطیطی جن کی عمر 33 سال ہے نے اپنی قید تنہائی، ملاقات سے محرومی اور "کینٹین" استعمال پرپابندی کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں 50 قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

قابض اسرائیل کی جیلوں میں پچاس فلسطینی اسیران اپنی کھلی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں انتظامی حراست، نظر بند اور سزایافتہ قیدی شامل ہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید تنہائی کے شکار فلسطینی کی حالت تشویشناک

آج پیر کو فلسطینی اسیران امور کے کمیشن کے مطابق اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل ایشل میں قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینی ایھم کممجی جیلروں کے ظالمانہ سلوک کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔