چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

عباس ملیشیا نے متعدد شہری اور ایک صحافی کو گرفتار کرلیا

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے صبح سویرے جنین سے متعدد فلسطینی مزاحمت کار گرفتار کرلیے جب کہ قابض فوج نے گھروں پر چھاپہ مار کر صحافی محمد عتیق کے علاوہ گرفتار کر لیا۔

اقوام متحدہ میں رکنیت کی درخواست واپس لینے کے لیے اتھارٹی پر دباؤ

منگل کے روزعبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے لیے قرارداد کا مسودہ پیش نہ کرے، جس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کا رُکن ریاست تسلیم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 26 سیاسی قیدی

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں اور حراستی مراکز میں 26 فلسطینی سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے جانے کے بعد پابند سلاسل ہیں۔ انہیں بغیر کسی قانونی اور آئینی وجہ کے صرف سیاسی انتقام کے تحت قید کیا گیا ہے

فلسطینی اتھارٹی کی عدالت کے حکم پردو بچے ضمانت پر رہا

کل سوموارکو فلسطینی اتھارٹی کی مجسٹریٹ عدالت نے دو بچوں کریم اور مازن صوافطا کو پانچ دن کی گرفتاری کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا۔ ان کی رہائی۔ غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سے ان بچوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز نے "فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے" کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سیاسی قیدی کی والدہ کی بھوک ہڑتال تکلیف دہ ہے:جاسر البرغوثی

مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے قومی تعلقات کے شعبے کے سربراہ جاسر البرغوثی نے زدر دے کر کہا ہے کہ سیاسی نظربند احمد ہریش کی والدہ کی مسلسل پانچویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہنا ہر آزاد شہری حب الوطنی کے جذبے کے لیے تکلیف دہ ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 24 شہری سیاسی بنیادوں پرقید

فلسطینی اتھارٹی کے حکام مغربی کنارے میں شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت 24 سے زائد شہریوں کو ان کی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے

حالیہ غزہ جنگ میں حماس فتح مند رہی: سابق اسرائیلی اہلکار

سابق اسرائیلی جنرل ماتان ولنائی نے کہا ہے کہ غزہ پر حالیہ جنگ سے "اسرائیل" کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "حماس" کی تحریک اس جنگ میں سفارتی طور پر کامیاب ہوئی باوجود اس کے کہ اس نے عسکری طور پر اس میں حصہ نہیں لیا۔

’عباس نے 400 ایسے قوانین جاری کیے جو 40 سالوں میں نہیں دیکھے‘

فلسطینی قانونی امور کے ماہر عصام عابدین نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے 14 سال کے اندر تقریباً 400 قانونی اور صدارتی فرامین جاری کیے۔ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خود کو ایگزیکٹو اور قانون سازی کے اختیارات کا مالک سمجھتے ہیں اور عدلیہ پر اپنا کنٹرول مسلط کرتے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں 26 فلسطینی سیاسی بنیادوں پر بدستور قید

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی ادارے سیاسی گرفتاریوں کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فلسطینی سیاسی قوتوں کی طرف سے متفقہ طور پراس قسم کی حراست کی مذمت اور اسے جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سیاسی بنیاد پر گرفتار خاتون رہ نما فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے رہا

کل منگل کو حکام نے نوجوان خاتون میسون عرار کو رام اللہ کے قصبے قراوہ بنی زید سے رہا کر دیا۔ انہیں عباس ملیشیا نے چند روز قبل اسپتال پر چھاپے کے دوران اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے والد کے علاج کے لیے اسپتال میں تھیں۔