چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

لاطینی امریکہ کے فلسطینیوں کی دوسری کانفرنس اگلے سال مارچ میں ہو گی

لاطینی امریکہ میں موجود فلسطینیوں کی یو پی ایل کی دوسری کانفرنس اگلے سال ماہ مارچ میں منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس کولمبیا کے شہر بیرنکوایلہ میں مسلسل تین روز تک جاری رہے گی۔

عدالتی فیصلے کے باجود عباس ملیشیا فلسطینی شہری کی رہائی سے انکاری

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے گرفتاری دینے والے مصعب اشتیہ کو رہا کرنے سے انکار کر دیا، حالانکہ عدالت نے اسے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینی بچے کی شہادت کی شدید مذمت

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے کہا کل جمعہ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت جالا کے مقام پر ایک سات سالہ بچے کی شہادت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے شہید ریان کے واقعے پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے معصوم بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مغربی کنارے میں اتھارٹی کی جیلوں میں 54 سیاسی قیدی

مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 54 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں نابالغ، طلباء، صحافی، وکلاء اور کارکن شامل ہیں۔

گرفتاریوں کے لیے فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے تعاون، حماس کا انتباہ

حماس نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے نام پر فلسطینیوں شہریوں کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر انتباہ کیا ہے کہ ' اسرائیل کے ساتھ یہ سکیورٹی تعاون فلسطینی عوام کی آزادی اور انقلاب کے لیے عزم کو کمزور کرنے کا باعث نہیں بن سکے گی بلکہ عزم و حوصلہ اور بڑھے گا۔ '

دو فلسطینیوں کی گرفتاری فلسطینی اتھارٹی کی شرمناک حرکت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے فلسطینی اتھارٹی کی سکورٹی فورسز کے ہاتھوں اشتہاری قرار دیے گئے دو فلسطینیوں مصعب اشتیہ اور عمید طبیلا کی نابلس سے گرفتاری کی مذمت کی ہے اور ان کی اور تمام مزاحمتی جنگجوؤں اور سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی دشمن کے درمیان خفیہ ملاقاتیں

ایسا لگتا ہے کہ مغربی کنارے میں سکیورٹی کی صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی ہے، یہی وجہ ہے کہ "اسرائیل" فلسطینی اتھارٹی کے رہ نماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کے لیے بے تاب ہو گیا۔

فلسطینی اتھارٹی القدس اسرائیل سے دوستی کانفرنس کی سہولت کار کیسے بنی؟

سابق فلسطینی جج اور ماہر تعلیم احمد الاشقر نے اس ماہ ایک لرزہ خیز انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اٹھارہ ستمبر کو مقبوضہ بیت المقدس میں بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کے انعقاد کو کالعدم قرار دینے کی کوششوں میں فلسطینی اتھارٹی نے رکاوٹ ڈالی ہے

مالی بحران میں اتھارٹی کے وزرا کو دو ہزار ڈالر اضافی دینے کا انکشاف

فلسطینی پریس ایجنسی (صفا) کی طرف سے شائع کردہ سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ محمد اشتیہ حکومت کے وزراء 2019 کے آخر سے ماہانہ 2000 ڈالر کی رقم میں "اضافی نقد" کے طور پر وصول کر رہے ہیں۔

فلسطینی قوم کابجٹ ہڑپ کرنے والے 39 ادارے احتساب سے بالا ترکیوں؟

فلسطین میں اتحاد برائے سالمیت اور احتساب "امان" کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 39 ادارے ایسے ہیں جو احتساب کے دائرے سے باہر اتھارٹی کے سربراہ کے تحت کام کررہے ہیں۔