چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

’اریحا کا عقوبت خانہ جہاں سیاسی قیدیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں‘

وطن عزیز کی آزادی اور مقدسات کے دفاع کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینی مجاھدین کی گرفتاریوں اور ان پر ہولناک تشدد کے لیے جرائم پیشہ غاصب صہیونی فوجی اور انٹیلی جنس درندے ہی کافی تھی مگر بدقسمتی سے اس باب میں فلسطینی اتھارٹی نے دشمن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے مال غنیمت میں لوٹا اسلحہ اسرائیل کو واپس کر دیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے حال ہی میں اسرائیل کے ایک فوجی کیمپ سے لوٹا گیا اسلحہ صہیونی فوج کو واپس کردیا ہے۔

قرضوں کے بوجھ تلے دبی فلسطینی اتھارٹی کا بنکنگ سسٹم تباہی کے دھانے پر!

حالیہ چند برسوں کے دوران فلسطینی اتھارٹی نے جہاں ایک طرف اپنے شعبہ جات کو وسعت دی وہیں دوسری جانب عالمی سطح پر فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی ماہانہ، ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر ملنے والی امداد بھی محدود ہوئی ہے۔

برطانیہ کاغزہ میں فلسطینی اتھارٹی کےملازمین کی تنخواہیں روکنے کا اعلان

برطانوی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تعینات فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کو دی جانے والی تنخواہوں کی ادائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں صرف محکمہ تعلیم اور صحت سے وابستہ فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرے گی۔ اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں کام کرنے والے فلسطینی ملازمین کو امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔

جسٹس عماد سلیم اسعد عبداللہ فلسطینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے جسٹس سامی صرصور کی جگہ جسٹس عماد سلیم اسعد عبداللہ سعد کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

روس کے امن مندوب کی وفد کے ہمراہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ملاقات

روس کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ سیرگی فیرچینن نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر میں ہوئی۔ اس موقع پر روسی حکام اور فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

فلسطینی اتھارٹی طلباء کوانتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھانے سے باز آئے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سرگرم صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کی انتقامی کارروائیوں کی ایک بار پھر شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غرب اردن کی جامعات، اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بھی عباس ملیشیا کی انتقامی پالیسی کی بھینٹ چڑھ رہےہیں۔ آئے روز عباس ملیشیا کے سیکیورٹی ادارے جامعات کے طلباء کو سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں گھیسٹ کر جامعات کا تقدس پامال کررہے ہیں۔

فلسطین کی 150 تنظیموں نے دستوری عدالت کو’غیرآئینی‘ قرار دیا

فلسطین میں انسانی حقوق، شہری آزادیوں اور عدلیہ کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ڈیڑھ سو تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قائم کردہ ’دستوری عدالت‘ کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عدلیہ کو یرغمال بنانے کی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ملک کی اعلیٰ عدالتوں کو یرغمال بنانے اور عدالتوں سے من مانے فیصلے حاصل کرانے کے حالیہ واقعات پر انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

فلسطینی گاؤں کے باسی پتھر کے دور میں زندگی گذارنے پر مجبور

آج انسان اکیسویں صدی کے ترقی یافتہ دور میں جی رہا ہے جہاں اسے بجلی، مواصلات، گیس اور دیگربے پناہ سہولتیں حاصل ہیں مگر فلسطین میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں بجلی ، گیس اور ٹیلی مواصلات کی سہولیات تو کجا پانی جیسی بنیادی انسانی ضرورت بھی میسرنہیں ہے۔ ایک پورے گاؤں کے سیکڑوں باشندے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور یہ محرومی فلسطینی اتھارٹی کی اندھی غفلت اورعوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے