چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

اسرائیلی انتظامیہ کے فلسطینی شہریوں سے براہ راست رابطے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سنہ1994ء کے معاہدہ اوسلو کے بعد قائم نام نہاد فلسطینی اتھارٹی کو دباؤ میں رکھنے اور بلیک میل کرنے کے لیے قائم کردہ ’سول ایڈمنشٹریشن‘ نے براہ راست فلسطینی شخصیات سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

عباس ملیشیا کی تحویل میں چار فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں موجود چار فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

عباس ملیشیا نے ایک فلسطینی شہری کو گھر میں گھس کر قتل کر ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں آج بدھ کو علی الصباح یطا کے مقام پر عباس ملیشیا نے ایک گھر میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت کو مطلوب ایک اشتہاری کو پولیس کے ساتھ مقابلے میں قتل کیا گیا ہے۔

’تحریک فتح حماس کی مفاہمتی کوششوں کا مثبت جواب دے‘

فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی طرف سے تحریک ’فتح‘ کے ساتھ مفاہمت کے لیے ہاتھ بڑھانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے مفاہمت کے لیے تمام اقدامات کرنے کی یقین دہانی کے بعد اب عملی مفاہمت کی گیند فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کے کورٹ میں ہے۔

صہیونی فوج سے تعاون ختم کرنے کا دعویٰ، فلسطینی اتھارٹی بے نقاب

وسط جولائی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نماز پرپابندی کے ظالمانہ فیصلے کے رد عمل میں فلسطینی اتھارٹی نے صہیونی ریاست کے ساتھ کئی سال سے جاری سیکیورٹی تعاون غیرمعینہ مدت تک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اب پتا چلا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا یہ دعویٰ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک مجرمانہ کوشش کی تھی، کیونکہ رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے در پردہ اب بھی صہیونی فوج کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ حتیٰ کہ اسرائیل کی فوجی تقریبات میں عباس ملیشیا کے عہدیدار شرکت بھی کرتے ہیں۔

اگست میں فلسطین میں آزادی اظہار کے حقوق کی 84 خلاف ورزیاں

فلسطین میں صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ اگست میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت ملیشیا کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مجموعی طور پر 84 واقعات رجسٹرڈ ہوئے۔ ان میں سے 40 خلاف ورزیاں صہیونی فوج اور 44 عباس ملیشیا کی طرف سے کی گئیں۔

عباس ملیشیا نے اسلامی جہاد کے رہ نما کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے رہ نما کو گولیاں مار کر زخمی کیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

آن لائن اخبارات کی بندش، ’یو این‘ کا فلسطینی اتھارٹی سے جواب طلب

اقوام متحدہ نے فلسطین میں نیوز ویب سائٹس کی بندش پر فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت رام اللہ حکومت سے 60 روز کے اندر اندر جواب طلب کیا ہے۔

کیا محمود عباس ’اتھارٹی‘ کو تحلیل کرسکتے ہیں؟

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس امید وبیم کی ایک نئی کشمکش کا شکار ہیں۔ وہ کبھی تو نئی امریکی انتظامیہ سے نام نہاد مذاکرات کی بحالی کی موہوم امیدیں زندہ کرنے کوشش کرتے ہیں اور کبھی امریکی صدر کے رویے سے مایوس ہو کر فلسطینی اتھارٹی ہی کو تحلیل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیرحراست چھ صحافی رہا

فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے چھ صحافیوں کو پانچ روز تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے، جب کہ ایک صحافی کی مدت حراست میں توسیع کی گئی ہے۔