چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

نائل البرغوثی کا اتھارٹی سے اسیران کے مالی وظائف بحال کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی جیل میں سب سے طویل عرصے سے قید کاٹنے والے فلسطینی رہ نما نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے اسیران کے اہل خانہ کی کفالت کے لیے مختص رقوم کی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے اور اسیران کی کفالت بحال کرے۔

ثابت ہوگیا وزیراعظم غزہ کے محاصرے میں ملوث ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم رامی الحمد اللہ کی طرف سے غزہ کی پٹی کے 35 ہزار ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی کے تحت اقدامات نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت سرکاری طور پر غزہ کی ناکہ بندی میں ملوث ہے۔

امریکا نے عباس ملیشیا کی روکی گئی مالی امداد جزوی طور پر بحال کر دی

اسرائیلی اخبارات کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی روکی گئی کئی ملین ڈالر کی مالی امداد بحال کر دی ہے۔

سیاسی اختلافات، صدر عباس کے محکمہ اسیران کا سربراہ برطرف کردیا

فلسطینی صدر محمود عباس نے سیاسی اختلافات اور اسیران کے اہل خانہ کی کفالت کے فنڈ ختم کرنے پر تنقید کےبعد محکمہ امور اسیران کے سربراہ عیسٰی قراقع کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

فلسطینی عوام نے غزہ کے خلاف اتھارٹی کی انتقامی پالیسی مسترد کر دی

فلسطین میں رائے عامہ کےایک تازہ جائزے کے مطابق عوام کی اکثریت نے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی کے خلاف انتقامی پالیسیوں اور غرب اردن میں مظاہروں پر پابندی کو مسترد کردیا ہے۔

کیا فلسطینی اتھارٹی’صدی کی ڈیل‘ اسکیم کوخفیہ طور پر قبول کر چکی؟

فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان عشروں پر محیط تنازع کے حل کے لیے آج تک کئی فارمولے پیش کیے گئے مگران میں سے بہت کم کسی اسکیم پر عمل کیا گیا۔ امریکا کی موجودہ اسرائیل نواز حکومت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاں بھی ایک منصوبہ زیر غور ہے۔ ذرائع ابلاغ میں اس اسکیم کو ’صدی کی سب سے بڑی ڈیل‘ کہا جاتا ہے۔

عرب ممالک کی حفاظتی چھتری تلے امریکا کی ’صدی کی ڈیل‘!

امریکا، اسرائیل اور بعض عرب ممالک کی جانب سے بہ ظاہر لگتا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مجوزہ امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ کو نافذ العمل کرنے پر متفق ہیں چاہے انہیں اس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانا پڑے۔

محصورین غزہ کے معاملہ پربات کرنے پر فلسطینی صحافی برطرف

فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے محصور عوام کے حقوق پر بات کرنے کی پاداش میں ’ایف ایم ریڈیو ’ [رایہ] سے منسلک صحافی کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

مظاہرین سے نارواسلوک، فلسطینی اتھارٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کےماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں پرامن احتجاج کرنے اور غزہ کے علاقے پرعاید پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد کے خلاف ملک کی دسیوں تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ فلسطین کی 70 سماجی، سیاسی، ثفاقتی اور اقتصادی حقوق کے لیے کام کرنےوالی تنظیموں نے مظاہرین سے ناروا سلوک پر حکومت سے معافی مانگنے اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

’صدی کی ڈیل‘ اور فلسطینی اتھارٹی کے پاس دستیاب آپشنز!

چند ماہ سے مشرق وسطیٰ کے لیے جس ’تاریخی‘ امن امریکی اسکیم’صدی کی ڈیل’ کے بارے میں سنتے آئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ وہ تیاری کےآخری مراحل میں ہے