
واشنگٹن میں "پی ایل او” کے دفاتر مکمل طور پر سیل کر دیے گئے
جمعہ-12-اکتوبر-2018
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین "پی ایل او" کے دفاتر اور فلسطینی سفارتی مشن کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سے 10 اکتوبر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تک پی ایل او کے دفاتر بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے تنظیم آزادی فلسطین کو مکمل طور امریکا سے بے دخل کردیا گیا ہے۔