
پیسوں لالچ، فلسطینی اتھارٹی اپنے شہریوں کو بلیک میل کرنے لگی!
جمعرات-8-نومبر-2018
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے عوام دہری مصیبت کا شکار ہیں۔ انہیں ایک طرف اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں اور سرحد سے گزرنے پر صہیونی ریاست کی بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دوسری طرف انہیں فلسطینی اتھارٹی کے حکام بھی بلیک میل کرنے سے باز نہیں آتے۔ یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب فلسطینی اتھارٹی نے بھی غزہ کی پٹی کے عوام پر معاشی پابندیاں مسلط کر رکھی ہیں۔