جمعه 02/می/2025

فلسطینی اتھارٹی

ایمنسٹی کا فلسطینی صحافی و سماجی کارکن کا ٹرائل روکنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیر حراست فلسطینی صحافی عیسیٰ عمرو کا ٹرائل بند کرے اور اسے فوری طور پر رہا کرے۔

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی اسپتالوں میڈیکل واجبات کی ادائیگی روک دی

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی اسپتالوں کی واجب الاداء فیسز اور دیگر واجبات کی ادائیگی روک دی ہے۔ یہ اقدام اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے ٹیکسوں کی ادائیگی روکنے کے رد عمل میں‌ کیا گیا ہے۔

عباس ملیشیا نے زیرحراست رہ نما کو وکیل سے ملنے سے روک دیا

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے "ضمیر" کے مندوب مہند کراجہ نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس حکام نے اسلامی جہاد کے اسیر رہ نما ریاض ابو صفیہ کی وکالت کرنے والے وکیل کا وکالت نامہ ان سے چھین لیا اور ان سے ملنے سے روک دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کے خلاف غزہ کے زخمیوں کی بھوک ہڑتال

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کےعلاج معالجے اور خاندان کی کفالت کے لیے ملنےوالی امدادی رقم بند کیے جانے خلاف زخمیوں نے مسلسل 13 دن سے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

17 سال صہیونی جیلوں میں رہنے والا فلسطینی عباس ملیشیا نے گرفتار کر لیا

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت عباس ملیشیا نے 17 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھانے والے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے باہمی تعاون کے خلاف سوشل میڈیا مہم

فلسطین میں سماجی کارکنوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں اور عباس ملیشیا کے صہیونی فوج کے ساتھ تعاون کے خلاف آج سے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی غزہ میں انتشار پھیلانے کی منظم سازش ناکام: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رام اللہ اتھارٹی نے انتشار پھیلانے کی منظم کوشش کی تھی مگر فلسطینی قوم اور حماس نے مل کر فلسطینی اتھارٹی کی سازش ناکام بنا دی۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت

فلسطینی سیاسی جماعتوں نے رکن پارلیمنٹ اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے مرکزی رہ نما عزام سلھب کے الخلیل شہر میں واقع گھر اور گاڑی پر نامعلوم افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی مقتدرہ حماس اور غزہ کے خلاف سیکیورٹی اور ابلاغی محاذ پر سرگرم

سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین نیشنل اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے بین الاقوامی سرمایہ کو بروئے کار لاتے ہوئے غزہ اور اس کی حکمران جماعت کو مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر نشانہ بنانے کا پلان تیار کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی مہم

فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں غرب اردن میں سیاسی بنیادوں پر شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور دیگر انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے۔