جمعه 02/می/2025

فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی شہریوں کے ماورائے قانون قتل کی راہ پر!

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی منظم انداز میں پکڑ دھکڑ تو معمول کا سلسلہ ہے مگر اب فلسطینی اتھارٹی کے یہ نام نہاد قومی محافظ شہریوں کو ماورائے عدالت قتل سے بھی باز نہیں آتے۔

غزہ میں گیس کے ذخائر اسرائیل کو بیچنےکا سہولت کار کون؟

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں موجود گیس کے ذخائر کے بارے میں اطلاعات پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ حال ہی میں قطر سے نشریات پیش کرنے والے 'الجزیرہ' چینل نے ایک رپورٹ نشر کی جس میں مصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی کس طرح غزہ کے گیس کے ذخائر نکالنے اور اسرائیل کو فروخت کرنے کے لیے مشکوک معاہدے کر رہی ہے۔

محمد اشتیہ کی حکومت غیر آئینی، قوم میں مزید انتشار پھیلے گا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے صدر محمود عباس کی طرف سے مقرر کردہ وزیراعظم محمد اشتیہ کی حکومت کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشتیہ کی حکومت سے فلسطینی قوم میں مزید انتشار پیدا ہو گا۔

اشتیہ حکومت فلسطین کی نہیں فتح کی نمائندہ ہے: جمہوری محاذ

فلسطینی سیاسی جماعت جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نایف حواتمہ نے کہا ہے کہ غرب اردن میں وزیراعظم محمد اشتیہ کی حکومت صرف تحریک فتح کی نمائندہ ہے. قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے مسائل اشتیہ کی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

کیا کفایت شعاری فلسطینی اتھارٹی کو مالی بحران سے بچا لے گی؟

فلسطینی تجزیہ نگاروں کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین مالی بحران سے گزر رہی ہے۔ ہر آنے والے دن فلسطینی اتھارٹی کا مالی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن میں ہم پر جنگ مسلط کر رکھی ہے: اسلامی جہاد

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی اور اس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی پر جماعت کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ جنگ مسلط کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

‘فلسطینی اتھارٹی نے رواں سال غزہ کو ایک دوائی بھی نہیں بھیجی’

فلسطینی وزارت صحت کے محکمہ ڈسپنسریز کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا ہے کہ غزہ میں ادویات کی شدید قلت ہے اور فلسطینی اتھارٹی نے رواں سال کے دوران سیاسی انتقامی کی بنیاد پر ایک دوائی بھی غزہ کو نہیں بھیجی۔

غرب اردن میں فلسطینی قوم کو ہیجان خیز مافیا کا سامنا ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے غرب اردن سے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں فلسطینی طالب علم رہ نماء موسیٰ الدویکات کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی صحافیہ رام اللہ اتھارٹی کے زیرعتاب کیوں؟

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئی شہری محفوظ نہیں۔ ان دنوں عباس ملیشیا کے عتاب کا شکار ایک نوجوان صحافیہ، دانشور اور سماجی کارکن فریدہ نجم بنی ہوئی ہیں۔ وہ اسرائیلوں میں قید کاٹنے کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کی آنکھوں میں کھٹکتی ہیں۔

یہودی توسیع پسندی کا مخالف کارکن فلسطینی اتھارٹی کے زیر عتاب

فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی صہیونی سرگرمیوں کے خلاف سرگرم ایک فلسطینی سماجی کارکن اور صحافی ان دنوں حیران کن طور پر فلسطینی اتھارٹی کے زیرعتاب ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی ایک نام نہاد عدالت میں صحافی اور سماجی کارکن عیسیٰ عمرو کے خلاف 18 مختلف الزامات کے تحت مقدمہ کی کارروائی جاری ہے۔