چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

آلاء بشیر کو عید پر رام اللہ اتھارٹی کی قید سے رہا کرنے کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی معلمہ اور قاریہ آلاء بشیر کی گرفتاری کے بعد اس کے اہل خانہ نہ آلاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جمہوریہ چیک کا اسرائیل میں سفارت خانہ القدس منتقل نہ کرنے کا فیصلہ

جمہوریہ چیک نے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ چیک ری پبلک اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ القدس منتقل نہیں کرے گا اور مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیل نے غزہ میں گیسی غباروں کی فراہمی کی کوشش ناکام بنا دی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کارروائی کے دوران آتش گیر گیسی غباروں‌کی بھاری مقدار ضبط کرنے کا دعویٰ‌ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ ضبط کیے گئےگیسی غبارے فلسطین کے علاقےغزہ کو سپیلائی کرنےکی کوشش کی جا رہی تھی۔

فلسطین سے متعلق اقتصادی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا: اشتیہ

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے بحرین میں آیندہ ماہ امریکا کی سربراہی میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے بارے میں لاعلمی ظاہر کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اس سلسلے میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ "ہم رقم کے بدلے میں اپنے سیاسی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔"

گرفتار فلسطینی معلمہ سے رابطے کی اجازت نہیں: سھا جبارہ

فلسطینی انسانی حقوق کارکن اور سابق اسیرہ سھا جبارہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی ادارے زیرحراست حافظ قرآن معلمہ کے اہل خانہ اور ان کے وکیل کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

مہلوک یہودی آبادکار کے خاندان کو 17 سال بعد تاوان کی ادائیگی کا فیصلہ

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار 'معاریو' نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی 17 سال قبل ایک حملے میں ہلاک ہونے والے یہودی گید رگوان کے خاندان کو دو ملین شیکل خون بہا ادا کرے گی۔

حافظہ قرآن مُعلمہ کی گرفتاری، فلسطینی اتھارٹی کا مکروہ کردار بے نقاب!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اہلکاروں نے جینصافوط میں واقع جامع مسجد عثمان بن عفان سے ملحقہ حفظ قرآن کے مدرسے پر چھاپہ مار کر وہاں پر بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دینے والی حافظ قرآن معلمہ اور قاریہ آلاء بشیر کو حراست میں لے لیا۔

‘فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کی تحقیقات کی جائیں’

فلسطین میں انسانی حقوق کے ایک آزاد گروپ کے ڈائریکٹر اور ممتاز قانون دان فرید الاطرش نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید شہریوں پر تشدد کی آزادانہ تحقیقات کی جانی چاہیے۔

ماہ اپریل میں عباس ملیشیا انسانی حقوق کی 334 خلاف ورزیوں‌کی مرتکب

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اپنی قوم کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قوم کی توہین پر سابق فلسطینی وزیر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

فلسطین کے دو وکلاء نے فلسطینی اتھارٹی کے پراسیکیوٹر جنرل کو سابق وزیر اشرف العجرمی کے خلاف ایک درخواست دی ہے جس میں ان پر قومی شعور کی توہین کا الزام عاید کیا گیا ہے۔