چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

عباس ملیشیا نے محمد مرسی شہید کے تعزیت کرنے والے 11 شہری دھرلیے

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے غرب اردن میں مختلف مقامات پر سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی جیل میں شہادت کے بعد تعزیتی کیمپوں‌ پر چھاپوں کے دوران 11 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں جامعات کے طلباء اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

مئی میں فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں انسانی حقوق کی 316 پامالیاں

فلسطین میں‌ اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ مئی کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے انسانی حقوق کی 316 پامالیوں کا ارتکاب کیا۔

جماعت کی طرف سے ابو البھاء کی گرفتاری اور وحشیانہ سلوک کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے جماعت کے سینیر رہ نما ساید ابو البھاء کی دوران حراست تشدد کے نتیجے میں حالت غیر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کو ان کی صحت وسلامتی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے دانشور اور معلمہ سمیت 4 شہری حراست میں لےلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شہریوں کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں اور ان پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ عباس ملیشیا نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دینی مدرسے کی معلمہ آلاء بشیر اور ایک فلسطینی دانشور یاسر مناع سمیت 4 فلسطینیوں‌ کو حراست میں لے لیا۔

‘فلسطینی اتھارٹی کے رازوں کا افشاء’ اختیارات کی جنگ یا مالی کرپشن!

حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے وزراء کی تنخواہوں میں خفیہ اضافے کی خبریں منظرعام پرآنے اور چھ وزارتوں‌کے خفیہ بجٹ لیک ہونے کے بعد رام اللہ انتظامیہ کی مالی بدعنوانی ایک بار پھر زبان زد عام ہوگئی۔ فلسطینی عوامی حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا فلسطینی اتھارٹی کے رازوں کا افشاء اور لیکس اعلیٰ عہدیداروں کی اختیارات کی جنگ ہے یا یہ فلسطینی اتھارٹی میں اوپرسے نیچےتک پھیلی کرپشن کہانیوں‌ کا نیا باب ہے۔

فلسطینی معلمہ رام اللہ اتھارٹی کی قید سے 34 دن بعد رہا

سیاسی بنیادوں پر گرفتار کی ایک فلسطینی معلمہ اورحافظہ قرآن آلاء بشیر کو فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے 34دن کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ آلاء کو دوران حراست عباس ملیشیا کےوحشی صفت جلادوں‌ نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن بے نقاب کرنے پر حماس رہ نما گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے ماتحت عباس ملیشیا نے ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے مقامی نوجوان رہ نما اور سابق اسیر ساید ابو البھاء کو رام اللہ سے حراست میں لے لیا ہے۔

‘فریڈم انفارمیشن ایکٹ’ فلسطینی اتھارٹی کے ہاں داخل دفتر کیوں؟

سولہ سال پیشتر سنہ 2003ء میں فلسطین میں 'فریڈم انفامیشن بل' پر کام شروع ہوا اور سنہ 2014ء میں یہ بل منظور ہوگیا مگر اس کی منظوری کے باوجود ابھی تک یہ ایکٹ نافذ العمل نہیں ہوسکا بلکہ یہ بل وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدر کی فائلوں میں دب کر گم ہوگیا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ آیا اس ایکٹ کے عملی نفاذ میں کون رکاوٹ ہے۔

فلسطینی وزیر کے مہنگائی الاؤنس عام ملازم کی نسبت 66 فی صد زیادہ

دو سال قبل فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنی کابینہ کے وزراء کے لیے 2000 ڈالر مہنگائی الائونس کی منظوری دی مگر حیران کن امریہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سرکاری ملازمین اور وزراء کے معاملے میں کھلم کھلا امتیازی سلوک کی مرتکب ہو رہی ہے کیونکہ ایک وزیر کو ملنے والا مہنگائی الائونس ایک عام سرکاری ملازم کو حاصل الائونس سے 66 گنا زیادہ ہے۔

مالی بحران کا واویلا کرنے والی اتھارٹی کے وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ

فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ کی جانب سے کابینہ میں شامل وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کی خبروں نے جہاں عوامی حلقوں کو سخت مایوس اور برہم کیا ہے وہیں تحریک فتح کی قیادت نے بھی وزراء کی تنخواہوں میں اضافے پر سخت احتجاج کیا ہے۔