چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

غزہ میں آبی بحران کے پیچھے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کا ہاتھ

فلسطینی واٹر اتھارٹی کے سربراہ ، مازن غنیم نے کہا کہ غزہ میں پانی کی بحرانی صورتحال نے شہریوں کو ایک نئے اور مشکل حالات سے دوچار کردیا ہے۔ غزہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے جلو میں 30 کالونیوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوچکی ہے۔

انتخابات کے بعد فلسطینیوں کی بجلی بند کرنے کی اسرائیلی دھمکی

اسرائیل کی بجلی کمپنی نے فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ وجبات کے بڑھتے حجم کے بعد رواں ماہ ہونے والےکنیسٹ کے انتخابات کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کی بجلی کاٹنےکی دھمکی دی ہے۔

مذاکرات کے بعد اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو دو ارب شیکل ادا کر دیے

فلسطینی اتھارٹی کے شہری امورکی ذمہ دار کمیٹی کے چیئرمین اور اسرائیل کے لیے رابطہ کارحسین الشیخ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو دو ارب شیکل کے ٹیکسوں کی رقم ادا کر دی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی نے ایندھن اور بجلی کی مد میں اسرائیل کو دی جانے والی رقم بھی ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔

محمود عباس کے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کے بے بنیاد نعرے!

تقریبا ایک مہینہ پیشتر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے معطل کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس اعلان پر عمل درآمد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا مگر فلسطینی مرکزی کونسل کے اسرائیل کے ہر طرح کے بائیکاٹ کے مطالبے کے بعد یہ پہلا موقع نہیں تھا جب فلسطینی اتھارٹی نے اس نوعیت کا اعلان کیا بلکہ اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی آٹھ بار اس نوعیت کے اعلانات کرچکی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اپنے تمام مشیر فارغ کر دیے

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے اپنےتمام مشیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹاتےہوئے ان کےساتھ طے پائے تمام معاہدے ختم کردیے ہیں اور انہیں مشیر کے عہدوں کی وجہ سے حاصل تمام مراعات بھی واپس لے لی گئی ہیں۔

اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کے 13 ملین شیکل غصب کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ شیکل کی رقم کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی کارروائیاں ناکام بنانے میں فلسطینی اتھارٹی کا ہاتھ ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی وجہ سے غرب اردن میں فلسطینی مجاھدین کی غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں ناکام بنائی جار ہی ہیں۔

جولائی میں فلسطینی اتھارٹی انسانی حقوق کی 435 پامالیوں کی مرتکب

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت اداروں کی طرف سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جولائی کے دوران رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی طرف سے انسانی حقوق کی 435 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔ شہریوں کی بے رحمانہ پکڑ دھکڑ کی گئی۔ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ، لوٹ مار، گرفتاریاں اور ظالمانہ عدالتی ٹرائل کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔

‘محمود عباس کے فیصلے عدلیہ ملازمین کے حقوق کا ‘قتل عام’ ہے’

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے رواں سال کے دوران عدلیہ کےحوالے سے کیے گئے بعض اعلانات اور فیصلوں پر ججوں اور عدلیہ کے ملازمین کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

حج کی آڑ میں فلسطینی اتھارٹی کی مبینہ بدعنوانی!

ہزاروں فلسطینی اس وقت فرئضہ حج کی ادائی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہونے کی تیاری کررہےہیں۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے حج کے شعبے میں منظم کرپشن اور بدعنوانی کی خبروں نے کئی نئے سوالات جنم دیے ہیں۔ حج فیس کی وصولی کے طریقہ کار ، شفافیت کے فقدان اور فلسطینی اتھارٹی کی وزارت اوقاف کی ہربار کی طرح حجاج کے امور میں مجرمانہ غفلت نے حج جیسی مقدس عبادت کو بھی مشکوک بنا دیا ہے۔