چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کردے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرے اور طرز عمل تبدیل کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر قبضے کے لیے اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے۔

یو این کا فلسطینی اتھارٹی سے اظہار رائے کی آزادی کے احترام کا مطالبہ

اقوام متحدہ دفتر برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے حالیہ ہفتوں کے دوران انسداد بدعنوانی کی مہم کے دوران متعدد سماجی کارکنوں‌کو حراست میں لیا گیا ہے جس پرعالمی ادارے کو گہری تشویش ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کا بیوائوں اور یتیموں کے ساتھ کھلواڑ

فلسطین میں ایک طرف رام اللہ اتھارٹی اور حکومت کی جانب سے اسرائیل کے فلسطینی علاقوں کے الحاق اور امریکا کے نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل کو ناکام بنانے کے لیے قومی وحدت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کی اپنی پالیسی یہ ہے کہ وہ فلسطین کے یتیموں اور بیوائوں کے منہ سے آخری نوالہ تک چھیننے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے قابض صہیونی فوج کا روپ دھار لیا

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی رہ نما ڈاکٹرامجد قبھا کے استقبال کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور استقبال کی کوریج کرنے والے صحافی طارق ابو زید کو حراست میں لے لیا۔ طارق ابو زید الاقصیٰ ٹی وی چینل کے نامہ نگار ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی اقربا پروری پرعوام میں شدید غم وغصہ

فلسطینی اتھارٹی کی اقربا پروری اورمن پسند افراد پر نوازشات کا معاملہ ایک بار پھر زبان زدعام ہی نہیں بلکہ عوام میں شید اشتعال اور غم غصے کا بھی موجب بن رہا ہے۔

"اسرائیل کا سیکیورٹی بائیکاٹ” فلسطینی اتھارٹی کا کھوکھلا نعرہ

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے سیکیورٹی بائیکاٹ کے نعرے اور دعوے بہت ہوتے رہے ہیں مگر ان دعووں میں کسی قسم کی صداقت نہیں دیکھی جا رہی۔

فلسطینی اتھارٹی کے شدید مالی بحران کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے

تحریک فتح کے مرکزی رہ نما اور تنظیم کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنے والے وقت میں شاید فلسطینی اسیران اور شہدا کے خاندانوں کی کفالت کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے پاس وسائل نہ ہوں اور رام اللہ اتھارٹی شہدا اور اسیران کے خاندانوں کی کفالت کے قابل نہ رہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی شدید نوعیت کے مالی بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیلی بائیکاٹ کے دعوے قوم سے کھلا فراڈ

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) اور "اسرائیل" کی حکومتوں اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کو ختم کرنے کا بار ہا اعلان کیا مگر صدر عباس کے تمام دعوے جھوٹ اور قوم سے فراڈ ثابت ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کو قرض کی رقم دینے کی منظوری دے دی

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کو 80 کروڑ شیکل کی رقم بہ طور قرض دینے کی منظوری دے دی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 20 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔

اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کو 80 کروڑ شیکل قرض دینے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 80 کروڑ شیکل کی رقم قرض دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 20 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ہے۔