چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے اسرائیلیوں‌کے ساتھ ملاقاتیں ‌شروع کر دیں

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور تمام روابط بحال کرنے کے اعلان کے بعد فریقین کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی پر دبائو کے لیے گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما وصفی قبہا نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کی بحالی کے اعلان کے بعد فلسطینی اتھارٹی پر قومی اور سیاسی سطح پر دبائو ڈالا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو فیصلہ تبدیل کرانے کے لیے اس پر دبائو ڈالا جانا چاہیے اور دبائو ڈالنے کے لیے پریشر گروپ قائم کیا جائے جس میں فلسطینی قوتوں کو شامل کیا جائے۔

اسرائیل سے تمام روابط بحال کرنے کا اعلان اور اس کے مضمرات

منگل کے روز 17 نومبر کو فلسطینی جماعتیں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور تحریک فتح کی قیادت مصر کی میزبانی میں قومی مصالحتی مذاکرات کے لیے قاہرہ میں تھیں کہ اچانک یہ اعلان ہوا کہ فلسطینی اتھارٹی نے چھ ماہ سے تعطل کا شکار اسرائیل کے ساتھ تمام روابط بحال کر دیے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کا امارات اور بحرین میں سفیر واپس بھیجنے کا فیصلہ

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ روابط کی بحالی کے اعلان کے بعد ایک فلسطینی ذمے دار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلم کرنے اور تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج واپس بلائے گئے سفیر متحدہ عرب امارات اور بحرین میں دوبارہ تعینات کیے جا رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون بحال کرنے کا اعلان

فلسطینی اتھارٹی نے کل منگل کے روز جاری ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون چھ ماہ کے تعطل کے بعد مکمل بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف فلسطینی تنظیم 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی سیکیورٹی مشیر کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سیکیورٹی فورسز کے ایک عسکری مشیر 29 سالہ بلال عدنان روعاجبہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کو مہلوک اسرائیلیوں کے ورثا کو ہرجانے کی ادائی کا حکم

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے سے اپنے ایک فیصلے میں مقتول یہودی آباد کاروں کے ورثا کو 13 ملین کی رقم بہ طور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کے ہاتھوں اسکولوں کی مسماری بند کرانے کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی نے انسانی‌ حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کی نسل پرستانہ انتقامی کارروائیوں کے تحت اسکولوں کی مسماری کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے۔

بحرین کا اسرائیل سے معاہدہ قبلہ اول اور فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت ہے

فلسطینی اتھارٹی نے بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے اعلان کے رد عمل میں‌منامہ میں‌موجود فلسطینی سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کے اعلان پر بحرین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بحرین نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرکے القدس، فلسطینی قوم اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ غداری کاارتکاب کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کی فلسطینی اتھارٹی کو مذکرات کی دعوت

اسرائیلی ریاست کے نام نہاد وزیر خارجہ گابی اشکنازی نے کہا ہے کہ حکومت نے فلسطینی علاقوں کے الحاق کے بجائے عرب ممالک کے ساتھ دوستی کی واضح پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں‌نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ تل ابیب کے ساتھ مذاکرات کی میز پرآئے۔