چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کی طرف سے ’زاید المیعاد‘ کرونا ویکسین مسترد

جمعہ کی شام فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ کرونا ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں لینے کا معاہدہ منسوخ کردیا۔

فلسطین میں انتخابات ملتوی کرنا اسرائیل کے لیے تحفہ ہے: امریکی اخبار

امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" اخبار نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے فلسطین میں انتخابات کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو ہوگا۔اخبار لکھتا ہے کہ صدر عباس کا فیصلہ کمزور، ناکام مگر اسرائیل کے لیے ایک تحفہ ہے۔

سلامتی کونسل اسرائیل کواس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرائے: فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی نے کل منگل کے روز عالمی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو اخلاق اور قانونی طور پر قصور وار ٹھہرائے۔

فلسطینی اتھارٹی کا ادارہ شہریوں کی جاسوسی کا مرتکب، انکوائری کا مطالبہ

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے اٹارنی جنرل سے "فیس بک" کی ایک رپورٹ کی تحقیقات کھولنے کے لئے کہا ہے جس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ایک ماتحت سیکیورٹی سروس نے فلسطینی شہریوں کی جاسوسی کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس پر نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کا الزام

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک خاندان نے صدر محمود عباس کے ماتحت ایک سیکیورٹی ادارے پر نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کا الزام عاید کرتے ہوئے قتل کی اس مجرمانہ واردات پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اور مصر میں گیس معاہدے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ‌ابو مرزوق نے حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی اور مصر کے درمیان غزہ میں گیس فیلڈ سے متعلق ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کو گیس کی فراہمی کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور مصر میں معاہدہ

اتوار کے روز فلسطینی اتھارٹی اور مصرنے توانائی ، دولت اور قدرتی وسائل کے شعبے بالخصوص قدرتی گیس میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

فلسطینی دانشور کا عباس ملیشیا پر بیٹے پر وحشیانہ تشدد کا الزام

فلسطین کے سرکردہ سیاسی اور سماجی رہ نما اور ممتاز دانشور طلال عوکل نے الزام عاید کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی قید میں ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کے ساتھ ظالمانہ برتائو کا الزام عاید کیا ہے۔

عباس ملیشیا نے غرب اردن سے حماس رہ نما کو گرفتار کرلیا

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سینیر رہ نما کو حراست میں لے لیا۔

عباس ملیشیا کی جیل میں قید فلسطینی رہ نما 8 روز بعد رہا

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید ایک فلسطینی رہ نما 56 سالہ سابق اسیر محسن شریم کو مسلسل 8 روز تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔ محسن شریم کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ سے ہے۔